پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

بدھ 15 جون 2016 20:55

کراچی ، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار میں تیزی کا رجحان ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ انڈیکس کی کیٹیگری میں شامل کرنے بعد دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 865.68 پوائنٹس یا 2.3 فیصد اضافے کے بعد 38 ہزار 383.43 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

31 مارچ 2015 کے بعد ایک دن میں انڈیکس میں ہونے والا یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے اور رواں برس ایشیا کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔بروکرز اس صورتحال سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں ماہر اقتصادیات سعد ہاشمی کہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی درجہ بندی میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2008 میں آنے والے مالی بحران کے دوران ایم ایس سی آئی نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس کی فہرست سے نکال دیا تھا جس کے بعد مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد متذلزل ہوگیا تھا۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ درجہ بندی بہتر ہونے کے بعد بڑی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حبیب بینک کے شیئرز کی قیمت 3.83 فیصد اضافے کے بعد 191.30 روپے تک پہنچ گئی جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کی فی شیئر قیمت 2.95 فیصد اضافے کے بعد 146.60 روپے ہوگئی۔تحقیقاتی اداروں نے تخمینہ لگایا ہے کہ درجہ بندی میں بہتری کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایم ایس سی آئی امریکی ادارہ ہے جو اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز کا جائزہ لے کر درجہ بندی جاری کرتا ہے اور سرمایہ کار اس کی درجہ بندی کو اہمیت دیتے ہیں۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سہیل نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر بھروسہ بڑھے گا کیوں کہ اب پاکستان بھی اس پوزیشن پر آگیا ہے جہاں بھارت، ملائیشیا اور انڈونیشیا موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ، سیمینٹ، توانائی اور فرٹیلائزر کے شعبے سے وابستہ اسٹاکس کو ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔کیمیکلز اور فارماسیوٹیکل اسٹاکس کو بہتر کارکردگی کے باوجود شامل نہیں کیا جائے گا۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی