پاکستان کے ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عاطف اکرام شیخ

جمعرات 16 جون 2016 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون۔2016ء) تاجر برادری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستان کا ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہے کیونکہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھے گا اور وہ زیادہ دلچسپی سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج کا مورگن سٹینلی کیپٹل انٹرنیشنل انڈیکس کی ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں دوبارہ شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری سٹاک مارکیٹ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کا ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں دوبارہ شمولیت سے ہماری کیپٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں شمولیت اس بات کا عکاس ہے کہ ہماری کیپٹل مارکیٹ اس وقت دنیا کی چند بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس سی آئی ابھرتی مارکیٹوں کا انڈیکس ترقی پذید ممالک میں سرمایہ کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا انڈیکس ہے اور پاکستان کا اس انڈیکس میں شمولیت سے ہماری سٹاک مارکیٹ مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ سٹاک مارکیٹ پر درج ہونے والی کمپنیاں مشینری و پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مارکیٹ سے فنڈز اکھٹا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی بہتر سہولت حاصل ہونے سے نہ صرف کاروبار کو بہتر فروغ ملے گا بلکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عام آدمی کیلئے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام سرگرمیوں میں بہتری آنے سے ملک کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔تاجر برادری نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کی بہتر ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنانا بہت ضروری ہے لہذا نہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے بہتر تحفظ کیلئے جامع اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے قوانین بنائے جن کے ذریعے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ ہواور سٹاک مارکیٹ کی تمام سرگرمیاں صاف و شفاف طریقے سے آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والوں کا مفادات کا بہتر تحفظ کر کے اور مارکیٹ میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دے کر نہ صرف کیپٹل مارکیٹ کی پائیدار ترقی کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں گے بلکہ ایک بہتر ترقی کرتی ہوئی سٹاک مارکیٹ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کرے گی۔ لہذا حکومت ان مقاصد کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی