وزیرِ خزانہ سے ہولڈنگ کمپنیز کے لیے فنانس بل 2016 میں مجوزہ ترامیم کو ختم کرنے کی درخواست

جمعرات 16 جون 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد سراج سبحانی نے وزیرِ خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور جناب اسحاق ڈار کو لکھے گئے حالیہ خط میں زور دیا ہے کہ وہ فنانس بل 2016 میں انٹر کارپوریٹ ڈویڈنڈس اور گروپ ریلیف میں surrender of losses کی مد میں لگائے گئے ٹیکسز کی مجوزہ ترامیم کو ختم کریں۔

فنانس بل 2016 کے مطابق 2001 کے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 59B کے تحت ایک گروپ اسٹرکچر کے انٹر کارپوریٹ کیلئے دی گئی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شق 59B میں ایک پابندی کے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے تحت گروپ ریلیف کے اندر surrender of losses کو نقصانات برداشت کرنے والی entity میں ہولڈنگ کمپنی کی شرح فیصد ہولڈنگ تک محدود کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے سی ای او اور صدر نے 2007 میں کارپوریٹائزیشن اور کنسورشیم ریلیف کے فروغ کیلئے گروپ ٹیکسیشن کا نظریہ متعارف کرانے پر حکومت اور دیگر باڈیز کو سراہا اور پالیسی بنانے کے ساتھ ساتھ مجوزہ ترامیم ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گروپ ٹیکسیشن کے ذریعے اینگرو کارپوریشن اپنے ماتحت اداروں کی دیکھ بھال کے قابل ہو گیا ہے اور انہیں ملک کی کیپیٹل مارکیٹ میں پیش کر رہا ہے، liquidity، مارکیٹ سرمایہ کاری اور کاروبار کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو باقاعدہ بہترین طریقے سے منظم کاروباروں میں سرمایہ کاری اور اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈس میں چھوٹ ختم ہونے سے انٹر کارپوریٹ ڈویڈنڈس کے دگنے(کبھی کبھی تین گنا) ٹیکسیشن کے نتائج برآمد ہوں گے۔ مزید یہ کہ گروپ میں surrender of losses کی بنیادی شرائط میں سے ایک خاطر خواہ سود یا ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے ماتحت کمپنی پر کنٹرول برقراررکھنا ہے۔ یہ عالمی سطح پر منظور شدہ اصول ہے کہ کنٹرول کے ساتھ ہی کسی بھی entity کو دوسری entity کے نقصانات سمیت تمام اثاثوں اور قرضوں کی نگرانی کرنے کا حق ہوتا ہے۔

اس طرح کے نقصانات سے فائدہ اٹھانے کے ہولڈنگ کمپنی کے حق پر پابندی ناصرف معاشی طور پر ناانصانی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر گروپ ٹیکسیشن کے نظریے کے قبول اصولوں کے بھی خلاف ہے۔اینگرو کارپوریشن نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور اس میں مزید سرمایہ کاری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اینگرو گروپ کا موجودہ ڈھانچہ موجودہ قانون سازی کے نتیجے میں اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری پر گروپ کی حکمت عملی کے مطابق نتائج دیے جائیں۔

فنانس بل میں مجوزہ ترامیم اینگرو گروپ کو اس کی موجودہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور کر دے گی۔یہاں اس بات کا ذکر بھی انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان بزنس کونسل اور اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی وزیر خزانہ کو اپنے اپنے خطوط میں فنانس بل میں مجوزہ ترامیم ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی