عوامی حلقوں کارمضان میں پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت نہ کئے جانے پر شدید احتجاج

اگر سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت ممکن نہیں تو سرکاری نرخ نامے کو بند کر دیا جائے ‘عوامی حلقے

جمعرات 16 جون 2016 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء ) عوامی حلقوں نے رمضان میں پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت نہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی فروخت ممکن نہیں تو سرکاری نرخ نامے کو بند کر دیا جائے یکم رمضان سے لیکر ابتک گراں فروش ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لیکن حکومت نے گراں فروشی کو روکنے کے لئے کوئی موثراقدام نہیں کئے صوبائی دارلحکومت کے بیشتر علاقوں میں 10ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کا سلسلہ جاری رہا صارفین کے مطابق دکانداروں نے انکو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 35روپے زائد میں فروخت کئے ہیں۔

سبزیوں میں ایک کلو آلوکچا چھلکا کی قیمت32 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے37 روپے تک فروخت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیاز 23 کی بجائے37 روپے، ٹماٹر 23 روپے کی بجائے42، لہسن دیسی136 کی بجائے 165 روپے،لہسن چائنہ کوئٹہ 161روپے کی بجائے 185روپے،ادرک چائنہ84روپے کی بجائے 115روپے،بینگن33روپے کی بجائے40روپے، پالک 33 کی بجائے39 روپے، کھیرا دیسی 33روپے کی بجائے44 روپے، کریلے 31روپے کی بجائے45 روپے، لیموں دیسی اول 126 کی بجائے 156 روپے، پھلیاں رواں 62 روپے کی بجائے 80 روپے، بند گوبھی 35روپے کی بجائے42 روپے، پھول گوبھی 51 کی بجائے 70 روپے، سبز مرچ 40 کی بجائے 75 روپے، شملہ مرچ 51 کی بجائے 75 روپے، اروی69 کی بجائے 80 روپے، گھیا کدو 24 کی بجائے38 روپے، گھیا توری 22 کی بجائے 36 روپے، مٹر102 روپے کی بجائے 130 روپے، مولی 11 روپے کی بجائے 17 روپے، بھنڈی 43 کی بجائے 55 روپے، ٹینڈے دیسی 53 کی بجائے 60 روپے، پھلوں میں ایک کلو خوبانی پیلی 102روپے کی بجائے 130روپے،آم چونسہ 108روپے کی بجائے 120روپے، سیب سفید 79 روپے کی بجائے 90 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 170 روپے، کھجور عراقی 116 روپے کی بجائے 150 روپے، فالسہ106 روپے کی بجائے 135 روپے، آڑو 176 کی بجائے 200 روپے، آلوبخارہ 176 کی بجائے 205 روپے، آم دوسہری 106روپے کی بجائے 120روپے،آم دیسی 42روپے کی بجائے 65روپے،آم سندھری 111 کی بجائے 120 روپے، کیلا اول درجن 96 کی بجائے 136 روپے، کیلا دوم درجن 66 روپے کی بجائے 100 روپے، خربوزہ 42 کی بجائے 44 روپے، الیچی 183روپے کی بجائے 200 روپے ،کھجور اصیل 131روپے کی بجائے 165روپے اور کھجور ایرانی اول 157روپے کی بجائے190روپے میں فروخت ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ