کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 81.79 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100انڈیکس 10305.43 پوائنٹس سے10386.52 پوائنٹس ہوگیا ۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 122.10پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 27 ستمبر 2006 17:32

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2006 ) سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث بدھ کو بھی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔تیزی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 81.79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 10305.43 پوائنٹس سے10386.52 پوائنٹس ہوگیا ۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 122.10پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای 30انڈیکس 12808.02 پوائنٹس سے بڑھ کر 12930.12 پوائنٹس ہوگیا ۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ میں21ارب 99کروڑ61لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی سرمایہ 28کھرب 52ارب 26 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 28کھرب 74ارب26کروڑ41 لاکھ روپے ہوگیا ۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث حصص کے کاروبار میں بھی اضافے کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر292 کمپنیوں کے 14 کروڑ21لاکھ 43 ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز10 کروڑ45لاکھ 84ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔

بدھ کو152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،91 کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 33کمپنیوں کے حصص کے باؤ میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحاظ سے نیشنل بینک 1 کرو ڑ61لاکھ 18 ہزار، ایم سی بی بینک 97لاکھ34 ہزار ‘ بینک الفلاح 93 لاکھ38ہزار، پاک پیٹرولیم 89 لاکھ72ہزار،پاک آئل فیلڈ85لاکھ54ہزار ، آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ 76 لاکھ82 ہزار اورنشاط ملز57لاکھ 77ہزار حصص کے کاروبار سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے ویتھ پاک کے بھاؤ میں85روپے اور پاک آئل فیلڈ میں 11.10 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پاک سروسز کے بھاؤ میں20.65روپے اورشیل گیس کے بھاؤ میں 7.75 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات