ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کی تعمیر جون2017 تک مکمل کر نے کیلئے ایک ارب روپے کی اضافی رقم جاری

ہفتہ 18 جون 2016 16:18

چیچہ وطنی ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام تعمیراتی کام جون2017 تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کیلئے حکومت نے ایک ارب روپے کی اضافی رقم جاری کر دی ہے ۔منصوبے کی تکمیل سے ہسپتال میں موجود سہولتوں میں اضافے کے ساتھ نئے طبی شعبے بھی قائم ہو نگے ۔یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے اپنے دفتر میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں محکمہ صحت ،ہائر ایجوکیشن اور سپورٹس کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر تنویر ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،ایس ای بلڈنگ ساجد رشید بٹ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب 63 کروڑ 78 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جن میں 5 منزلہ نئے میڈیکل بلاک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ موجودہ بلڈنگ کو بھی بہتر بنایا جائے گا اور تمام شعبوں کیلئے نئی مشینری خریدی جائے گی ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران مریضوں کو پریشانی سے بچایا جائے اور علاج معالجے کی سہولیات جاری رہنی چاہیئیں ۔اجلاس میں ساہیوال ڈویژن میں نئے کالجز کے تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمشنر نے محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کی کہ گرلز کالج فرید ٹاؤن ،گرلز کالج گوگیرہ اور گرلز کالج کمیر کو آپریشنل کرنے کیلئے ان کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جائے تا کہ اگلے تعلیمی سال سے کلاسز شروع ہو سکیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی