گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح پرپہنچ گئی

ایم ایس سی آئی میں شمولیت کی خبر آنے کے بعد مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے صرف ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 18 جون 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح پرپہنچ گئی ، ایم ایس سی آئی میں شمولیت کی خبر آنے کے بعد مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیااور انڈیکس 38700پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم 74کھرب سے بڑھ کر76کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے ،مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی خریداریمارکیٹ کو اوپر لے جا رہی ہے ۔امریکی فرم مارکن اسٹینلے کی جانب سے پاکستانی معیشت کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قراردیئے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کی جانب تیزی سے پرواز شروع کر دی ہے حالانکہ مقامی طو رپر مارکیٹ میں تیزی لانے کیلئے کوئی بڑا ٹریگر بھی موجود نہیں تاہم ایم ایس سی آئی میں شمولیت کا مارکیٹ پر اچھااثر پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس39040پوائنٹس کی بلندسطح پرجا پہنچا تھا تاہم کاروباری اتارچڑھاؤکے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس36600پوائنٹس کم ترین سطح گر گیا تھا لیکن نئی سرمایہ کاری کے رجحان نے مارکیٹ کے پوائنٹس کو نہ صرف ریکور کیا بلکہ مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح پر بھی پہنچ گئی ۔گذشتہ ہفتہ کے ایس ای100انڈیکس 18بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا اس طرح انڈیکس میں1836.06پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس 36940.88پوائنٹس سے بڑھ کر38776.94پوائنٹس کی بلندسطح پرجاپہنچا۔

کے ایس ای30انڈیکس1441پوائنٹس کے اضافے سے22370.82پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24759.50پوائنٹس سے بڑ ھ کر25632.17پوائنٹس کی بلندسطح پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ میں سرمائے میں2کھرب62ارب22کروڑ93لاکھ17ہزار282روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم74کھرب23ارب12کروڑ39لاکھ75ہزار809روپے سے بڑھ کر76کھرب85ارب35کروڑ32لاکھ93ہزار91روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ25کروڑ57لاکھ82ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین13کروڑ94لاکھ16ہزارحصص رہااور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر1691کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے802کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،778میں کمی اور111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،اینگروفرٹیلائزر،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،پاک انٹرنیشنل بلک،فوجی سیمنٹ،سوئی نادرن گیس کمپنی،ڈی جی کے سیمنٹ،پی ٹی سی ایل،دیوان سیمنٹ،پاک الیکٹرون،حبیب بینک اورایم سی بی بینک لمیٹڈ سرفہرست رہے

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا