ملائشین ٹیلی کمیونیکیشن ادارہ ریڈٹون نے 10ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اپنی سروسز کا آغاز کردیا

بدھ 27 ستمبر 2006 18:30

راولپنڈیاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2006 ) ملائیشیاء کے معروف ٹیلی کمیونیکیشن ادارے ”ریڈٹون“ نے چین  ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں دس ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے اپنی سروسز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اس امر کا اظہاریڈٹون کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل (ر) فیصل امیر علوی نے بدھ کوریجنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ریڈ ٹون کے ریجنل منیجرموں نے شرکت کی میجر جنرل (ر) فیصل امیر علوی نے کہاکہ ریڈ ٹون پاکستان کے چاروں صوبوں میں اپنا نیٹ ورک قائم کرے گی جس کے تحت پاکستان کے اعلی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت ہزاروں افراد کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہاکہ ریڈٹون پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں مزید کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کرے گی جس کیلئے پلان چاک آؤٹ کرلیا گیا ہے اور ہم پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی جلد سہولیات فراہم کرینگے ۔

(جاری ہے)

ریڈٹون کے کنٹری ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل امیر علوی نے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول بڑا ساز گا ر ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے ریڈ ٹون نے اب تک دس ملین ڈالر ز ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم مزید بھاری سرمایہ کاری بھی کرینگے اس حوالے سے ریڈ ٹون کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ریڈٹون 1996ء سے ملائیشیاء میں کام کررہی ہے جبکہ اس کا ہانگ کانگ  سنگا پور اور چین کے بعد پاکستان میں بھی سرمایہ کاری سے اپنی سروسز کا آغاز کررہا ہے انہوں نے بتایاکہ ادارے کا ہیڈ آفس اسلام آباد جبکہ ریجنل دفاتر کراچی لاہور اور فیصل آباد میں قائم کرنے کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں چودہ پوائنٹ بنائے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ آر ٹی پی ایل پاکستان کارپوریٹ سیکٹر میں پہلی ایل ڈی آئی کمپنی ہو گی اور اس کی سروسز کے آغاز سے ملک کے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے بتایا کہ اس ادارے کے ذریعے پاکستان بھر میں کارپوریٹ اور کنزیو مر مارکیٹ میں اعلی معیار کی سہولیات باہم پہنچائے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ