سندھ کے ساحلی علاقوں میں مہنگی مچھلیوں کی پرورش کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، خرم دستگیر

پروگرام کے تحت بدین اور ٹھٹھہ میں ساحل کے ساتھ کم گہرے پانیوں اور کریک میں مچھلیاں پالنے کیلئے مقامی افراد کو ٹریننگ اور وسائل فراہم کئے جائیں گے ان فارمز میں عالمی منڈیوں میں مہنگے داموں فروخت ہونے والی مچھلیاں پالی جائیں گی جو بعد ازاں برآمد کر دی جائیں گی اور ان سے زر مبادلہ حاصل ہو گا، وفاقی وزیر کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بہترویں اجلاس سے خطاب

منگل 21 جون 2016 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مہنگی مچھلیوں کی پرورش کے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا، پروگرام کے تحت بدین اور ٹھٹھہ میں ساحل کے ساتھ کم گہرے پانیوں اور کریک میں مچھلیاں پالنے کیلئے مقامی افراد کو ٹریننگ اور وسائل فراہم کئے جائیں گے، ان فارمز میں عالمی منڈیوں میں مہنگے داموں فروخت ہونے والی مچھلیاں پالی جائیں گی جو بعد ازاں برآمد کر دی جائیں گی اور ان سے زر مبادلہ حاصل ہو گا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بہترویں اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے ان اضلاع میں غیر پیداواری ساحلی علاقوں کو منافع بخش کاروباری مراکز میں تبدیل کیا جائے گا،ساڑھے بارہ ایکڑ رقبے پر کل پچاس ماڈل فارم بنائے جائیں گے جن میں سے ہر فارم بارہ سو مربع گزکا ہو گا۔

(جاری ہے)

پروگرام پر فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے ۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں کاروباری خواتین کیلئے تربیت کیلئے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی جس میں انھیں مصنوعات بنانے اور انھیں افغانستان، وسطی ایشیا ء اور بھارت کی منڈیوں کو برآمد کرنے کیلئے درکار مہارت سے متعلق تربیت دی جائے گی،پروگرام کے تحت قائم سینٹر میں خیبر پختونخواہ کی چھے سو خواتین کو ڈیزائننگ ، زیورات بنانے، شال، بیڈ لینن،سلائی، کڑھائی اور روایتی مصنوعات کی تیاری کیلئے تربیت دی جائے گی۔

بورڈ نے اس سال نومبر میں کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش 1DEAS-2016کیلئے فند کی منظوری دی ۔اس نمائش میں پاکستان اور دنیا بھر سے دفاعی سامان تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کریں گی۔سیالکوٹ میں لیدر انسٹی ٹیوٹ کے ایمبرائیڈری یونٹ میں بہتری لانے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر تجارت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو قازقستان کے شہر آستانہ میں 2017میں ہونے والی نمائش کیلئے تیاری کی ہدایت کی۔

یہ نمائش تین ماہ جاری رہے گی جس میں قابل تجدید توانائی کے استعمال اور تجار ت کی ترویج کی جائے گی۔ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے سیکرٹریٹ میں اایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی جو فند کے انتظامی و مالی معاملات ، پراجیکٹ ڈویلپمنٹ ، سالانہ ترقیاتی پلان اور فنڈ کے سیکرٹیریٹ کے عمومی معاملات کا ذمہ دار ہوگا،،شہزاد

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی