سی بی آر نے جولائی تا ستمبر کے دوران محصولات کی مد میں 187.4 ارب روپے اکٹھے کئے،موجودہ وصولی ہدف سے 5.1 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال اس مدت کے دوران 152.1 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے،سی بی آر کے اعداد و شمار جاری

پیر 2 اکتوبر 2006 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) سنٹرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی سے ستمبر کے دوران محصولات کی مد میں 187.4 ارب روپے اکٹھے کئے جو مقررہ کردہ ہدف سے 5.1 فیصد زیادہ ہیں جبکہ پیر کو سی بی آر سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2006ء کے لئے محصولات کے مقرر کردہ ہدف سے بورڈ نے 5.1 فیصد زائد محصولات اکٹھے کئے جبکہ پرویژنل ٹیکس کی مد میں بھی 23.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 187.4 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے تھے۔ جبکہ براہ راست ٹیکسز کی مد میں گزشتہ سال کی نسبت 37.6 فیصد اضافے کے ساتھ 66.3 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔ جبکہ گزشتہ سال اس دوران 48.2 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔ اس طرح سیلز ٹیکس کی مد میں گزشتہ سال کے 63 ارب کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 75.600 ارب روپے اکٹھے کئے اس طرح ان میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس میں امپورٹ سپٹج کا 148 اور ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کا 28.6 فیصد اضافہ شامل ہے۔ اس طرح کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 29 ارب روپے اکٹھے ہوئے جبکہ گزشتہ برس اس مدت کے دوران یہ رقم 28.6 ارب تھی اس طرح اس میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق پرویژنل کلیکشن ستمبر 2006ء کے دوران 88.6 ارب روپے ہوئی جس میں 447 ارب براہ راست ٹیکسز،26.7 ارب کے سیلز ٹیکس،5.5 ارب روپے کے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 11.3 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی