لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ‘انڈکس میں 8.49پوائنٹس کی کمی

منگل 3 اکتوبر 2006 16:08

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03اکتوبر2006) لاہور سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا ‘ایل ایس ای 25انڈکس میں 8.49پوائنٹس کی کمی ہوئی جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4450.38رہا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 90کمپنیوں کا کاروبارہوا10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 41کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 39کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل 3کروڑ 77لاکھ 51ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سے بینک الفلاح کے 99لاکھ 65ہزار 500حصص کا کاروبارہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ کوہاٹ سیمنٹ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 3روپے 40پیسے بڑھ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu