ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی آمدنی ایک کھرب 92 ارب سے تجاوز کر گئی ایک سال میں 46ارب روپ کا اضافہ

بدھ 4 اکتوبر 2006 14:07

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006 ) ٹیلی کام کے شعبے کی مجموعی آمدنی ایک کھرب 92ارب روپے سالانہ سے بھی تجاوز کرگئی ہے جن میں ایک سال کے دوران 46 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ٹیلی کام میں آمدنی کے اعتبار سے موبائل فون سیکٹر پہلے نمبر پر رہا ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( پی ٹی اے ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2005-06ء کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی آمدنی ایک کھرب 92 ارب 62 کروڑ 60لاکھ روپے رہی جو گزشتہ مالی سال 2004-05ء سے 46ارب روپے زائد ہے ٹیلی کام میں موبائل فون سیکٹر آمدنی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر رہا ہے موبائل فون کمپنیوں نے مالی سال 2005-06ء کے دوران 90ارب 5کروڑ 70لاکھ روپے آمدن حاصل کی جبکہ گزشتہ سال میں اس سیکٹر کی آمدن حاصل کی جبکہ گزشتہ سال میں اس سیکٹر کی آمدن 48ارب 88کروڑ روپے تھی لینڈ لائن نمبر پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی آمدنی میں تقریباً 8ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ آمدن 79 ارب 65 کر وڑ روپے تھی طویل فاصلاتی کال لوکل لوپ اور وائرلیس لوکل لوپ کی آمدن میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ان تینوں شعبوں کی مجموعی آمدن 17 ارب 16کروڑ ہوگئی ہے جو ایک سال قبل محض 5 ارب 53 کروڑ روپے تھی ویلیو ایڈ سروسز کی آمدن میں بھی سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 13 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی