این آئی ٹی نے جون تا ستمبر 2006 کے عرصے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مقابلے میں 3.17فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 19:21

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) این آئی ٹی نے 30 جون تا 30 ستمبر 2006 کے عرصے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مقابلے میں 3.17فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی خالص اثاثہ ویلیو میں 30 جون سے 30 ستمبر 2006 کے دوران 8.40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 30 جون 2006 کو این آئی ٹی یونٹ کی قیمت (ڈیوڈنڈ کے بعد) 43.07 روپے تھی جو 30 ستمبر کو بڑھ کر 46.69 روپے ہو گئی ہے جبکہ KSE100 انڈیکس میں اس عرصہ کے دوران 5.24 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بات این آئی ٹی ہیڈ کوارٹر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مالی سال 2006-07 کی پہلی سہ ماہی کے حسابات کی منظوری کے بعد جاری ہونے والی پریس ریلیز میں این آئی ٹی کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹرطارق اقبال خان نے بتائی۔

(جاری ہے)

این آئی ٹی نے 30ستمبر2006ء کی پہلی سہ ماہی میں 943 ملین روپے خالص آمدنی کی مد میں حاصل کئے جو فی یونٹ 0.60 روپے بنتا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی کے دوران این آئی ٹی نے 5,829ملین روپے خالص آمدنی حاصل کی تھی جن میں سے 5,128 ملین نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کی پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ذریعے فروخت سے حاصل کئے گئے تھے۔

نیشنل ریفائنری کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کو منہا کرنے کے بعد موجودہ اعداد و شمار پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 35 فی صد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں ۔پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے 716 ملین روپے کے مقابلے میں ڈیوڈنڈ آمدنی 951 ملین روپے رہی جو کہ آمدنی میں 32.85 فیصد کے اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔پہلی سہ ماہی میں کیپیٹل گین ستمبر2006 میں 155 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں کیپیٹل گین بشمول نیشنل ریفائنری کی فروخت کے 5,223ملین روپے تھا۔

نیشنل ریفائنری کی فروخت کو منہا کرنے کے بعد اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کیپیٹل گین میں ہونے والا اضافہ63.14فی صد ریکارڈ کیا گیا۔موجودہ انتظامیہ کے تحت فنڈ میں اضافہ جون 2006 کے 60.30ارب کے مقابے میں ستمبر 2006ء تک 73.09ارب روپے تک بڑھ چکا ہے جو 13.68 فی صد کے شاندار اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔این آئی ٹی یونٹ کی فروخت بشمول CIP موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3,742ملین روپے رہی جبکہ پچھلے مالی سال میں یونٹ کی فروخت 1,665ملین روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ موازنہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 125 فی صد کے شاندار اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی کی شاندار کارکردگی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے متعین کردہ اہداف اور پیشہ ورانہ پالیسیوں کی مظہر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ