کورنگی صنعتی علاقے سے حاصل ہونے والا ریونیو کورنگی ذون میں ہی لگایا جائے گا، سید نیئر رضا

منگل 3 جنوری 2017 21:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ کورنگی صنعتی علاقے سے حاصل ہونے والا ریونیو کورنگی ذون کی تعمیر و ترقی پر صرف کیا جائے گا، صنعتی علاقے میں قائم فیکٹریوں سے پارکنگ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، صنعتکار علاقے کی تزئین و آرائش اور شجر کاری کے لیے کام کریں بھرپور تعاون کریں گے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقے سے حاصل ہونے والا تمام ریونیو اسی علاقے کے مسائل کے حل کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ قبل ازیں اس موقع پر کاٹی کے صدر مسعود نقی نے کہا کہ ہم ریونیو کلکشن میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، اس کے لئے لائحہٴ عمل طے کیا جاسکتا ہے صرف اس بات کی یقین دہانی ہونی چاہئے کہ صنعتوں سے حاصل ہونے والے وسائل یہاں کے مسائل حل کرنے کے لئے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارکنگ، زمینوں پر قبضے اور صفائی ستھرائی سمیت کئی مسائل حل طلب ہیں، جن کی وجہ سے صنعتیں براہ راست متاثر ہورہی ہیں۔ مسعود نقی نے کہا کہ ان تمام مسائل کے حل کا لائحہٴ عمل تیار کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے جس کے ساتھ ہم اپنے مسائل پر براہ راست بات کریں گے، اس سلسلے میں کمیٹیوں کی تشکیل بھی کی جائے۔

اس موقع پر کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیاتی امور کے سربراہ زبیر چھایا نے کہا کہ انتظامی امور کے حوالے سے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، اب ان کے حل کے لئے کوئی پیش رفت ہونی چاہیے۔ کاٹی کے صدر مسعود نقی نے کہا کہ تعلیم وصحت اور پبلک لائبریریوں کے لیے صنعت کاروں نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور کئی لوگ اب بھی کر رہے ہیں، ان میں سے بہت سے منصوبے بے جا مداخلت کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پائے لیکن مستقبل میں اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کاٹی کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے اور کورنگی صنعتی علاقے میں قائم مختلف چورنگیوں کی صورت حال کی جانب توجہ دلائی۔ اس موقع پر کاٹی کے سابق اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے درآمدات و نیشنل ٹیرف کمیشن کے سربراہ صدر زاہد سعید نے کہا کہ کاٹی کے فورم سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں، اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔

بعد ازاں کاٹی کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی نیئر رضا نے کہا کہ تعمیراتی و ترقیات کاموں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کی راہ میں فنڈز کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے قاعدگیوں کو ختم کرکے ضلعی انتظامیہ کے ریوینو میں اضافہ کیا ہے، کچرا اٹھانے کے لیے پہلے صرف 20ٹرک اور 5لوڈر تھے ان کی تعداد بڑھا کر بالترتیب 35اور 10تک لائے ہیں ، ان محدود وسائل کے ساتھ ہم پورے ضلع کورنگی کا 8سو ٹن سے زائد کچرا ہی اُٹھا سکتے ہیں جب کہ بیک لاگ میں اس وقت ضلع کورنگی کے اندر ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد کچرا پڑا ہے جس کے لئے کئی گنا زائد وسائل چاہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کاٹی کے ارکان کو ضلعی انتظامیہ کے اسکولوں اور صحت کی سہولیات میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان، نائب صدر عمر ریحان، ڈپٹی کمشنر کورنگی زین العابدین انصاری اور کاٹی کے دیگر عہدے دران بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی