کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند

بدھ 4 جنوری 2017 20:04

کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار 148 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 41 کروڑ 2 لاکھ 56 ہزار 676 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 74 لاکھ 58 ہزار 410 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کریکشن کے باعث پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 73.26 پوائنٹس کی مندی سے 26551.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.82 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 61.08 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 130.23 پوائنٹس کی کمی سے 20936.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 84.63 پوائنٹس کی مندی سے 19290.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 34.82 پوائنٹس کی کمی سے 23025.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 423 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 176 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 227 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 38.14 روپے کے اضافے سے 800.96 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اٹلس بیٹری کے حصص کی سودے بھی 15.17 روپے کی تیزی سے 835.33 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 340 روپے کی مندی سے 8250 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 61.55 روپے کی کمی سے 1317.82 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیلز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 29 لاکھ 34 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 12.70 روپے سے شروع ہو کر 12.93 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 2 کروڑ 39 لاکھ 41 ہزار 500 حصص کے سودے 16.70 روپے سے شروع ہو کر 17.04 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 40 کروڑ 38 لاکھ 5 ہزار 760 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 21 ارب 76 کروڑ 81 لاکھ 58 ہزار 199 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 94 ارب 84 کروڑ 21 لاکھ 58 ہزار 820 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 51 ارب 79 کروڑ 81 لاکھ 48 ہزار 672 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..