ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈ

بدھ 4 جنوری 2017 20:55

ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) بدھ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں18ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1166ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار700روپے سے بڑھ کر49ہزار800روپے پرجاپہنچی اسی طرح85روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار685روپے ہوگئی جبکہ10روپے کے اضافے سے ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پرجاپہنچی ۔#

Browse Latest Business News in Urdu