پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائوکے بعد معمولی تیزی کا رجحان

سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران اسٹیل ،توانائی ،سیمنٹ اوربینکنگ سیکٹر میں دلچسپی لی تاہم کاروباری سرگرمیاں عارضی ثابت ہوئیں جس کی وجہ سے کاروبار اتار چڑھائو کا شکار ہو گیا

جمعرات 5 جنوری 2017 21:01

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھائوکے بعد معمولی تیزی کا رجحان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری اتار چڑھائوکے بعد معمولی تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے دوران انڈیکس 48934پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم فروخت کے دبائو کی وجہ سے انڈیکس 48646پوائنٹس کی کم سطح تک بھی گر گیا تھا۔سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران اسٹیل ،توانائی ،سیمنٹ اوربینکنگ سیکٹر میں دلچسپی لی تاہم کاروباری سرگرمیاں عارضی ثابت ہوئیں جس کی وجہ سے کاروبار اتار چڑھائو کا شکار ہو گیا تاہم کاروباری سیشن کے اختتام پر مارکیٹ کچھ پوائنٹس کے اضافے سے مثبت زون میں بند ہوئی جس کی وجہ سے سرمائے کے مجموعی حجم میں2ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں8.64پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے کے ایس ای100انڈیکس48704.99پوائنٹس سے بڑھ کر48713.63پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33262.96پوائنٹس سے بڑھ کر33272.98پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس2.15پوائنٹس کی کمی سی26549.19پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں2ارب60کروڑ93لاکھ37ہزار483روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم97کھرب51ارب79کروڑ81لاکھ48ہزار672روپے سے بڑھ کر97کھرب54ارب40کروڑ74لاکھ86ہزار155روپے ہو گیا۔

جمعرات کومارکیٹ میں32کروڑ92لاکھ41ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی جبکہ بدھ کے روز40کروڑ38لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر420کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی211کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،182میںکمی اور27کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل2کروڑ40لاکھ،دوست اسٹیلزلمیٹڈ2کروڑ10لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ30لاکھ،اینگروفرٹیلائیزر1کروڑ9لاکھ اورپیس پاک لمیٹڈ1کروڑ2لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے یونی گندھاراانڈسٹری کے بھائومیں40.04روپے اورنیشنل ریفائنری کے بھائومیں27.90روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھائومیں100روپے اورفلپس مورس پاک کے بھائومیں90روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ