بین الاقوامی کپاس کے بھائو میں اضافہ کے زیر اثر مقامی کاٹن کے بھائو میں فی من 150 تا 200 روپے کا اضافہ

مقامی ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے تقریباً 15 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ بیرون ممالک سے روئی کے درآمدی معاہدے کر لئے، نسیم عثمان

ہفتہ 7 جنوری 2017 21:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر روئی کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا، مقامی ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے اعلی کوالٹی کی روئی میں خریداری بڑھ گئی۔ مقامی ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی ضرورت ایک کروڑ 40 تا 45 لاکھ گانٹھوں کی ہے اس طرح تقریباً 30 تا 35 لاکھ گانٹھیں بیرونی ممالک سے درآمد کرنی پڑیں گی، تاہم فی الحال تقریباً 15 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ بیرون ممالک سے روئی کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں،جس میں امریکہ، برازیل، افریقہ اور بھارت شامل ہیں۔

فی الحال امریکہ بھارت اور افریقہ کے ممالک سے مزید معاہدے کئے جا رہے ہیں، صرف بھارت سے تقریباً 5 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی جانب سے بین الاقوامی منڈیوں سے روئی کی درآمد میں اضافہ اور ڈالر کی شرح دیگر کرنسیوں سے کم ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں بھائو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے زیر اثر مقامی روئی کے بھائو بھی فی من 150 تا 200 روپے بڑھ گئے ہیں۔

اعلی کوالٹی کی روئی کا بھائو بڑھ کر فی من 6650 تا 6700 روپے ہو گیا جبکہ قلیل مقدار میں دستیاب پھٹی کے بھائو میں بھی فی 40 کلو 150 تا 200 روپے اضافہ ہوکر 3550 تا 3575 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6350 روپے کے بھائو پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے وزیر زراعت فروخ جاوید نے بتایا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے ہر سال اگتی کپاس کی بوائی کی وجہ سے کپاس کی فصل متاثر ہوتی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے 15 اپریل سے پہلے صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے اور دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا ہے۔

نسیم عثمان کے مطابق حکومت پنجاب کا یہ فیصلہ درست ہے اس سے آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہونے کی توقع بڑھ جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات