پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان

100 انڈیکس 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49371.60 پوائنٹس پر بند

بدھ 11 جنوری 2017 17:11

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49371.60 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 216 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 79 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار 907 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 810 حصص کا اضافہ رونماء ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48900، 49000، 49100، 49200 اور 49300 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 505.81 پوائنٹس کے اضافے سے 49371.60 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 317.82 پوائنٹس کی تیزی سے 26838.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 262.04 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 759.60 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 323.04 پوائنٹس کے اضافے سے 21262.04 پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 151.09 پوائنٹس کی کمی سے 18953.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 201.06 پوائنٹس کے اضافے سے 23353.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 253 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 158 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 4300 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 70 روپے کی تیزی سے 5700 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سانوفیل ایونٹس اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت 104.93 روپے کی مندی سے 2605.07 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 42 روپے کی کمی سے 1243.50 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار اینگرو فرٹیلائیزر کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 17 لاکھ 46 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 70 روپے سے شروع ہو کر 70.57 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار 500 حصص کے سودے 46.30 روپے سے شروع ہو کر 47.98 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 46 کروڑ 6 لاکھ 93 ہزار 870 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 24 ارب 98 کروڑ 58 لاکھ 980 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 85 ارب 29 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 483 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 61 ارب 93 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار 699 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5کروڑ 99 لاکھ 48 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن