بھارت نے پہلی بار پاکستان سے گندم مانگ لی

تاجروں کے محکمہ خوراک پنجاب سے رابطے ،محکمہ خوراک پنجاب نے تاجروں کی جانب سے گندم کی قیمت165ڈالر فی ٹن کرنے کے مطالبے کومسترد کردیا

جمعرات 12 جنوری 2017 13:34

بھارت نے پہلی بار پاکستان سے گندم مانگ لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) بھارت نے پہلی بار پاکستان سے گندم مانگ لی جس پر تاجروں نے بھی محکمہ خوراک پنجاب سے رابطے کرلیے۔بھارت کے ساتھ تجارت کرنیوالے تاجروں نے واہگہ کے راستی5 تا10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب سے رابطہ کیا ہے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب نے تاجروں کی جانب سے گندم کی قیمت165ڈالر فی ٹن کرنے کے مطالبے کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپورٹ اور قیمت فروخت کے بارے میں حکومتی منظوری ملنے کی صورت میں محکمہ اخبارات میں ’’اظہار دلچسپی‘‘ کا اشتہار دے گا اور پھر جو بھی افراد حکومتی قیمت اور قواعد وضوابط کے مطابق بھارت ایکسپورٹ کیلیے گندم خریدنا چاہیں انھیں محکمہ گندم فروخت کریگا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے بھارتی پیشکش کے بارے میں بریفنگ کے بعد چیف سیکریٹری نے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فلورملز ایسوسی ایشن نے بھارت کو گندم کی ایکسپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تاجر ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت یہ پیشکش کر رہے ہیں تا کہ مستقبل میں وہ افغانستان کو گندم فروخت کرنے کیلیے واہگہ کے راستے راہداری استعمال کرسکیں۔

دوسری جانب بعض ایکسپورٹرز نے محکمہ خوراک پنجاب کے اعلی حکام سے ملاقات میں پیشکش کی ہے کہ اگر محکمہ خوراک انھیں 165ڈالر فی ٹن قیمت پر گندم فروخت کرے تو وہ 3 تا 5 لاکھ ٹن گندم واہگہ کے راستے بھارت لے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ یہ مقدار10 لاکھ ٹن تک بھی پہنچ سکتی ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری فوڈ نے ایکسپورٹرز پر واضح کیا ہے کہ پہلے تو ایک بڑی مقدار کی یقین دہانی کروائی جائے جبکہ 165 ڈالر کی قیمت پر یہ ایکسپورٹ ممکن نہیں ہے لہٰذا ایکسپورٹرز اس قیمت میں مناسب اضافہ کریں تا کہ حکومت پنجاب بھی اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ سکے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد انھوں نے کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس میں یہ معاملہ زیر بحث لانے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما عاصم رضا نے کہا ہے کہ واہگہ کے راستے بھارت میں گندم کی ایکسپورٹ بھارت کی سوچی سمجھی اسکیم ہے کیونکہ بھارت طویل عرصہ سے واہگہ کے راستے افغانستان میں گندم بھیجنے کیلیے راہداری کا مطالبہ کرتا رہا ہے، اب وہ پاکستانی گندم امپورٹ کرلے گا اور پھر کچھ عرصہ بعد واہگہ کے راستے گندم افغانستان بھیجنے کی کوشش کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ