اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیںاور ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں،ڈپٹی کمشنرکوہاٹ

جمعرات 12 جنوری 2017 18:40

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیںاور ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں،ڈپٹی کمشنرکوہاٹ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر کو ہاٹ ا کمل خان خٹک نے تاجر برادری کو تاکید کی ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیںاور ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانون کے تحت ضرور کاروائی کی جائے گی تاہم ناجائز اور بھاری جرمانوں سے گریز کیا جائے گا۔

یہ انتباہ انہوں نے ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر، اسسٹنٹ کمشنر لاچی عرفان الله، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز خالق داد وزیر ،اقرار علی شاہ، نثار حسین، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خان زمان خٹک اور صدر تاجر ایکشن کمیٹی عابد پراچہ کے علاوہ مختلف بازار یونین کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایف سی نے مختلف اشیائے خورد و نوش کے نرخ مقرر کرنے او رکنٹرول میکنزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ان اشیاء میں چاول کائنات نمبر1 (95)روپے کلو، چاول سیلہ کرنل نمبر1 (80)روپے،چاول سیلہ نمبر2(80) روپے، چاول باسمتی نمبر1(95) روپے،چاول باسمتی ٹوٹا65روپے،چاول ایری نمبر6(40)روپے،چاول جوشی40روپے،چنا سفیدنمبر1(9mm)180روپے ،چنا سفید نمبر 2(8mm) 160روپے ،چنا سفید 3(7mm) 150روپے ،دال چنا نمبر1(160) روپے ، دال چنا نمبر2(150) روپے، مالکہ مسور130روپے،دال مسور110روپے، لوبیہ چائنہ نمبر1(110) روپے، لوبیہ چائنہ نمبر2(95) روپے،دال ماش دھوتی نمبر1(170)روپے،دال ماش نمبر2(160) روپے،دال ماش کورمی چھلکا180روپے،دال مونگ دھوتی110روپے،دال مونگ سبز موٹی120روپے،دال مونگ سبز باریک100روپے،مونگ سالم سبز موٹی100روپے،مونگ سالم سبز باریک100روپے،بیسن دال چنا نمبر1(160)روپے،بیسن چنا نمبر2(70)روپے،سالن مصالحہ240روپے،میدہ 50روپے،سوجی 50روپے، کینیا چائے نمبر1(600)روپے، دودھ فی لیٹر 80روپے، دہی فی کلو 85روپے، دودھ پتی چائے فی کپ 20روپے،چائے سادہ فی کپ 10روپے،تندوری روٹی (160)گرام 10روپے،چپلی کباب فی کلو 280روپے، سیخ کباب فی درجن 110روپے،چھوٹا گوشت650روپے،موٹا گوشت 280روپے،مچھلی تازہ 200روپے، مچھلی روسٹ320روپے،مٹھائی سپیشل میکس 240روپے،مٹھائی سادہ 140روپے،ڈبل روٹی سادہ (700)گرام65روپے، ڈبل روٹی ملکی ( 800)گرام 70روپے،سموسہ فی عدد 10روپے اور پکوڑہ 180فی کلو شامل ہیں۔

اجلاس میں پرائس مجسٹریٹوں کو روزمرہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں پر چھاپے لگانے، تمام دکانداروں کو نمایاں مقامات پر نرخ نامے آویزاں کرنے اور حفظا ن صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش بیچنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام دودھ فروش ڈیلروںسے نمونے حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں پر لائٖف ٹائم پابندی عائد کی جائیگی۔

انہوں نے یقین دلایا کی سرکاری مذبحہ خانے میں تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔صدر تاجر ایکشن کمیٹی عابد پراچہ اور دیگر نے ماہانہ بنیاد پر باقاعدگی سے کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ناجائز تجاوات کے خلاف مہم اور صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں انتظامیہ کو مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی