مقامی تیار شدہ کاروں کی فروخت میں 4.3 فیصد کم ہو گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 20:59

مقامی تیار شدہ کاروں کی فروخت میں 4.3 فیصد کم ہو گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء)رواں مالی سال 2016-17ء کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں کی فروخت میں 4.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، اور جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران 85 ہزار 901 یونٹس فروخت کئے گئے، پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں بھی مجموعی طور پر 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کرولا گاڑیوںکی فروخت میں 6.9 فیصد کی کمی سے 25 ہزار 768 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ ہنڈا سویک اور سٹی گاڑیوں کی فروخت میں 56.2 فیصد کے اضافہ سے ان کی فروخت 16 ہزار 571 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اسی طرح سوزوکی کلٹس کی فروخت میں 10.7 کی کمی سے فروخت کا حجم 7 ہزار 103 یونٹس تک کم ہو گیا جبکہ ویگن آر کی فروخت میں 86.1فیصد کا نمایاں اضافہ ہونے سے 7 ہزار 565 یونٹس فروخت ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سوزوکی مہران کی فروخت میں 4.7 فیصد کی کمی سے انکی فروخت 17 ہزار 167 یونٹس رہی ہے۔ اور بولان کی فروخت میں بھی 50.7 فیصد کی کمی سے 9ہزار 613 یونٹس فروخت کئے گئے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 60 ہزار گاڑیوںکی درآمد متوقع ہے جس کے باعث رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی اور درآمد کی گئی گاڑیوں کی فروخت کا مجموعی حجم 2لاکھ 70ہزار یونٹس تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران ٹیوٹا گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کا امکان ہے جس گاڑیوں کی فروخت کے مجموعی حجم میں اضافہ متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا