سی پیک ملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے ، مت اسکے ثمرات تمام صوبوں تک منصفانہ طور پر پہنچانے کیلئے اقدامات کرے،آل پاکستان بزنس فور م

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) آل پاکستا ن بزنس فورم نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک)ملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے ،تاہم حکومت اس منصوبے کے ثمرات تمام صوبوں تک منصفانہ طور پر پہنچانے کیلئے اقدامات کرے۔آل پاکستان بزنس فور م کے صدر ابراہیم قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام خطے کیلئے انفرا اسٹریکچر ترقی اور معاشی نمو کے اعتبار سے اہم ثابت ہوگا،انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات تمام صوبوں تک منصفانہ طور پر پہنچائے جائیں اور اس منصوبے کو تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے مکمل کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں 50ارب ڈالرز سے زائد کی چینی سرمایہ کاری ملک میں آئیگی،اس سرمایہ کاری سے توانائی،انفرا اسٹریکچر اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جائیگا،لہذا ا حکومت کیلئے ضروری ہے کہ اس منصوبے کی شفاف تکمیل کیلئے کسی بھی صوبے کی حق تلفی نہ کی جائے اور تمام صوبوں کو سی پیک کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں 34ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے توانائی کے منصوبے شامل ہیں اور اس منصوبے تک تحت آئندہ دس برسوں میں قومی گرڈ میں 16500میگاواٹ سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ہم چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ اس منصوبے کے نتیجے میں نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے بلکہ پاکستا ن کی معاشی و اقتصادی ترقی کی رفتار میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے مشروط ہے اور اس ضمن میں وفاق کو تمام صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان بزنس فورم سی پیک منصوبے کی کامیابی اور تمام صوبوں کو اس حوالے سے معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور ہماری خواہش ہے کہ سی پیک منصوبہ تنازعات سے پاک ہو اور اس میں تمام صوبوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات