پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای 100 انڈیکس 371.61 پوائنٹس کے اضافے سے 49013.82 پوائنٹس پر بند

جمعرات 19 جنوری 2017 17:33

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 371.61 پوائنٹس کے اضافے سے 49013.82 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 28 ارب 98 کروڑ 83 لاکھ 98 ہزار 54 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 4 ارب 98 کروڑ 80 لاکھ 76 ہزار 165 روپے کی کمی رونماء ہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 850 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 371.61 پوائنٹس کے اضافے سے 49013.82 پوائنٹس تک جاپہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 114 پوائنٹس کی تیزی سے 26300.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 204.82 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 573.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 58.71 پوائنٹس کے اضافے سے 20191.47 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 244.58 پوائنٹس کی کمی سے 17928.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 244.31 پوائنٹس کے اضافے سے 23664.89 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 421 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 289 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 116 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 83.50 روپے کے اضافے سے 4832.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح گندھارا انڈسٹری کے حصص کی سودے بھی 53.85 روپے کی تیزی سے 1131.63 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 210.10 روپے کی مندی سے 3992.20 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 125.61 روپے کی کمی سے 2596.39 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 27 لاکھ 74 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 17.85 روپے سے شروع ہو کر 17.91 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 2 کروڑ 98 لاکھ 52 ہزار 500 حصص کے سودے 9.33 روپے سے شروع ہو کر 9.45 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 45 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 23 ارب 27 کروڑ 92 لاکھ 64 ہزار 757 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 67 ارب 35 کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار 745 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 29 ارب 39 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 179 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 7 کروڑ 4 لاکھ 46 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ