زیورات کی برآمدات صنعت کو نظر انداز کرنے پر آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولری ایسوسی ایشن مایوس

ناموافق پالیسیوں کیو جہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی صنعت کی بقاء کے لیے فوری طور پر ایس آر او 760 میں ترمیم کرتے ہوئے سخت شرائط و ضوابط کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل

جمعہ 20 جنوری 2017 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ میں سونے کے زیورات کی برآمدی صنعت کو نظر انداز کیے جانے اور ایکسپورٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ ناموافق پالیسیوں کیو جہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی صنعت کی بقاء کے لیے فوری طور پر ایس آر او 760 میں ترمیم کرتے ہوئے سخت شرائط و ضوابط کو آسان بنایا جائے،ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایکسپورٹ کی بحالی کے لیے ہنگامی طورپر اقدامات کیے جائیں اور ایس آر او میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی پر فی الفور عملدرآمد کرایا جائے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید مظہر علی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں برآمدات بڑھانے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے دعوے کے گئے، تاہم ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کاذریعہ بننے اور زرمبادلہ کمانے والی سونے کے زیورات کی صنعت کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال 2013میں وزارت تجارت نے انڈسٹری کی مشاورت کے بغیر یک طرفہ طور پر ایس آر او 760 نافذ کردیا ۔

یہ ایس آر او خامیوں سے پر تھا جس کی ایسوسی ایشن نے اسی وقت نشاندہی کی تھی ۔ وفاقی وزارت تجارت نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ایس آر او میں خامیاں موجود ہے اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان خامیوںکو جلد ہی دور کرلیا جائے گا، تاہم تین سال گزرنے کے باوجود مذکورہ ایس آر او جوں کا توں موجود ہے۔ اس سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 20اکتوبر 2015کو منعقدہ اجلاس میں ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران نے بہت غور وفکرکے بعد ایس آر او 760میںترامیم کی تجاویز اور سفارشات مرتب کی تھیں جو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 11جنوری 2016کو وفاقی وزارت تجارت کو ارسال کردی گئیں تاہم ان سفارشات پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔

سعید مظہر علی نے کہا کہ ایس آر او760 کی خامیوں ، پیچیدہ اور سخت طریقہ کار کی وجہ سے سونے کے زیورات کی برآمدات 99فیصد تک کم ہوچکی ہیں۔ پاکستانی ایکسپورٹرز کی 30سال کی محنت سے حاصل کی جانے والی بیرونی منڈیاں بالخصوس امریکا، یورپ، برطانیہ جیسی اہم مارکیٹس ہاتھ سے نکل کر بھارت کی جھولی میں گر گئی ہیں۔ تین سال قبل ملک سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تھی جو اب کم ہوکر10ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے کارخانے بند ہورہے ہیں اور اس صنعت سے وابستہ ماہر کاریگر بے روزگاری کا شکار ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات