آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کا حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

گیس کی ڈی ریگولیشن کے بعد وزارت پیٹرولیم فیصلے کی طاقت رکھنے کے باوجود اوگرا کی سفارشات پر عمل کررہی ہے ،اس سے ملک بھر کے عوام براہ راست متاثر ہوںگے، ہنگامی پریس کانفرنس سے سی این جی ڈیلرز اور اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار وںکا خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون نے حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا جبکہ فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں سخت احتجاج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ہفتے کو سندھ کی تمام سی این جی ایسوسی ایشنز کی ہنگامی پریس کانفرنس میں مرکزی عہدیداروں نے گیس کی ڈی ریگولیشن کے بعد اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتی ہوئے اس فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی این جی ڈیلرز اور اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں عبدالسمیع خان نے کہا کہ گیس کی ڈی ریگولیشن کے بعد وزارت پیٹرولیم فیصلے کی طاقت رکھنے کے باوجود اوگرا کی سفارشات پر عمل کررہی ہے ،اس عمل سے ملک بھر کے عوام براہ راست متاثر ہوںگے۔

(جاری ہے)

سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیرسلیمان جی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کرینگے۔

ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب چیئرمین شعیب خان جی نے کہا کہ گیس ٹیرف میں44روپے کے اضافے سے فی ایم ایم بی ٹی یو 700روپے ہوگئی ہے،اس اضافے سے سی این جی صنعت میں اربوں روپی سرمایہ لگانے والوں کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت نجی سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے تو دوسری جانب ان سے جبری ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

شعیب خان جی نے کہاکہ حکومت سی این جی شعبے کے ساتھ مسلسل ناانصافی بند کرے۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی قیمت میں اضافے سے فی کلو سی این جی 2روپی14پیسے مہنگی ہوگئی ہے، حکومت کے اس اقدام سے پیٹرول اور سی این جی کی قیمت میں فرق کم ہوگیا ہے، پاکستان میں لاکھوں گاڑیاں سی این جی پر چل رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایل این جی کے فروغ کے لئے سی این جی شعبے کی تباہی برداشت نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی