گزشتہ تین سال کے دوران درآمد کی گئی پرانی کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کا اضافہ

15ء کے دوران 43 ہزار 4 سو استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں ،ْایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز کی رپورٹ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ سے مقامی صنعت پر مثبت اور منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،ْچیئرمین ایسوسی ایشن ایشن

اتوار 22 جنوری 2017 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) گزشتہ تین سال کے دوران درآمد کی گئی پرانی کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ 2013ء کے دوران ملک میں میں* تیار کی جانے والی کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار کے مقابلہ میں درآمد کی گئی استعمال شدہ گاڑیوں کا تناسب 14 فیصد تھا جو سال 2016ء کے دوران 19 فیصد تک بڑھ گیا۔

گزشتہ سال کے دوران 46 ہزار 5 سو پرانی کاریں اور ہلکی کمرشل گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ مقامی صنعت نے 2 لاکھ 3 ہزار 5 سو گاڑیوں کی پیداوار حاصل کی تھی۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کی رپورٹ کے مطابق 2015ء کے دوران 43 ہزار 4 سو استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ مقامی صنعت نی2 لاکھ 47ہزار 5 سو گاڑیوں کی پیداوار حاصل کی تھی جس میں پنجاب حکومت کی اپنا روزگار سکیم کے تحت سوزوکی بولان اور راوی کی 50 ہزار گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

پاپام کے سابق چیئرمین عامر اللہ والا نے کہا کہ کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی مقامی مارکیٹ میں* اضافہ ہو رہا ہے اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں اضافہ سے مقامی صنعت پر مثبت اور منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاپام کی رپورٹ کے مطابق سال 2016ء کے دوران 46 ہزار 5 سو استعمال شدہ کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی درآمد سے پرزہ جات تیار کرنے والی مقامی صنعت کی سیلز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پرزہ جات تیار کرنے والی مقامی صنعت سالانہ 16 ارب روپے کے پرزہ جات تیار کرتی ہے اور لاکھوں افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔ استعمال شدہ کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ سے پرزے تیار کرنے والی مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ