پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز زبردست تیزی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50ہزار پوائنٹس سے صرف62پوائنٹس کے فاصلے تک پہنچ گیا کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سی49876پوائنٹس کی سطح پر بند ہو کر بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 23 جنوری 2017 21:08

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز زبردست تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبار کے پہلے روز زبردست تیزی کیساتھ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50ہزار پوائنٹس سے صرف62پوائنٹس کے فاصلے تک پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سی49876پوائنٹس کی سطح پر بند ہو کر بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں83ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کارکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم رہے ، حکومت کی جانب سے اسٹیل کی مصنوعات کولڈ رول پر اینٹی ڈپمپنگ ڈیوٹی لگائے جانے سے اسٹیل کے شیئرز میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ساتھ ہی چینی کنسورشیم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 40 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کا رجحان بھی غالب رہا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریکس انڈیکس 49400،49500،49600،49700اور49800پوائنٹس کی 5نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

(جاری ہے)

کاروبارکے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں511.35پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس49364.83پوائنٹس سے بڑھ کر49876.18پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس245.36پوائنٹس کے اضافے سی26682.01پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33804.97پوائنٹس سے بڑھ کر34092.17پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں83ارب78کروڑ46لاکھ33ہزار608روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم99کھرب4ارب84کروڑ30لاکھ84ہزار564روپے سے بڑھ کر99کھرب88ارب62کروڑ77لاکھ18ہزار172روپے ہوگیا۔

پیر کومارکیٹ میں60کروڑ3لاکھ70ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو24ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ45کروڑ97لاکھ24ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو22ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طورپر439کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی277کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،146میںکمی اور16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ21کروڑ38لاکھ،لوٹے کیمیکل2کروڑ72لاکھ،جاپان پاور2کروڑ59لاکھ،دوست اسٹیل لمیٹڈ2کروڑ8لاکھ اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ67لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے سیفائرٹیکسٹائل کے بھائومیں61.50روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے بھائومیں58.01روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں144.26روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھائومیں55.96روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی