جاز کی جانب سے 2000 سے زائد ملازمین کو مستقل کنٹریکٹ دے دیے گئے

جمعہ 27 جنوری 2017 19:28

جاز کی جانب سے 2000 سے زائد ملازمین کو مستقل کنٹریکٹ دے دیے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) جاز نے اپنے 2000سے زائد ملازمین کو مستقل کنٹریکٹ دے دیے۔ یہ پیشکش واردٹیلی کام کے ساتھ انضمام اور موبی لنک اور وارد کی جاز کی بطوربرانڈ شناخت کے تحت یکجا کرنے کے بعد کی گئی ہے۔اس موقع پر جاز کے سی ای او، عامر ابراہیم نے کہا،’’وائس سے ڈیٹا اور 3Gسے 4G تک ڈیجیٹل انقلاب نے ہمیں لامحدود نئے امکانات مہیا کیے ہیں۔

ان کمپنیوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایک برانڈ ہیں یعنی جاز ط اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی۔‘‘ جاز اب اپنے تمام ملازمین کو بے مثال فوائد پیش کرتا ہے جو انڈسٹری میں کہیں بھی نہیں دئیے جاتے۔ نئے آنے والوں سے لے کر تجربہ کار پروفیشنل تک، ہر شخص اب پہلے سے بہتر مقام پر ہے۔ ان نئے فوائدمیں طبی اور بیمہ زندگی اور ٹرانسپورٹیشن بینیفیٹ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جاز، اپنے کاروباری پروسیسزکی تنظیم نو کے ذریعہ اب زیادہ مؤثر اور دس سے چھ تنظیمی سطحوں پر مشتمل ہے۔ اس تبدیلی نے ہمیں نہ صرف کمیونیکیشن کی روانی میں بہتری نارے اور تیز تر فیصلہ سازی کے قابل بنایا ہے بلکہ ملازمین کے لیے بھی تیزتر مواقع فراہم کیے ہیں۔ جازاپنے کسٹمرزکے مفادات کو ہمیشہ پیش نظر رکھتا ہے اور اپنے بزنس کے تمام معاملات میں سچ بولنے والا، مہم جو اور تمام معاملات میں اختراعی اور مددگار ہے۔ آج جاز کے کسٹمرز کی تعدادپانچ کروڑسے بھی زیادہ ہیاور ربط سازی میں نمبر ایک برانڈ ہے جوپاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu