ایف پی سی سی آئی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے، معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی بھرپورشمولیت ترقی کیلئے ضروری ہے،تاجر خواتین کی حوصلہ شکنی کا رجحان ختم کیا جائے، ، معصومہ سبطین

اتوار 29 جنوری 2017 12:50

اسلام آباد ۔ 29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کی نائب صدر معصومہ سبطین نے کہا ہے کہ وفاقی چیمبر خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ادارے سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی بھرپورشمولیت ترقی کیلئے ضروری ہے جس کیلئے حکومتی اور غیر حکومتی اداروں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ محنت کے باوجود مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس سے انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔انھوںنے یہ بات خواتین کی معیشت میں شمولیت کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر غیر ملکی سفیر، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شوکت مسعود، ویمن چیمبر کی صدر، ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل اور متعدد اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر معصومہ سبطین نے کہا کہ ملکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے شہری اور دیہی خواتین کو ترقی کے لئے بھرپور مواقع دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت کے ساتھ نجی شعبہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔حکومت پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے خواتین کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے مگر ان کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

خواتین کو مارکیٹنگ، نیٹ ورکنگ ، قرضوں کی فراہمی اور جدید رجحانات سے لاعلمی جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ انھیں اپنی مصنوعات کیلئے نمائشیں منعقد کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایف پی سی سی آئی ملک بھر میں خواتین کی نمائشوں کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا کیونکہ ایسی نمائشوں سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی ۔

انھوںنے کہا کہ حکومت نے صنفی مساوا ت کے لئے متعدداقدامات کئے ہیںجبکہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انکے کاروبار کے فروغ دینے میںخصوصی دلچسپی لی جا رہی ہے۔خواتین کی استعداد میں اضافہ، مسائل کے حل اور سازگارماحول اور یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ نجی شعبہ بھی آگے آئے۔ ہم ملک بھر کی عورتوں کے لئے خوشحال اور محفوظ مستقبل چاہتے ہیں جس کے لئے انکی مصنوعات کو اندرون وبیرون ملک روشناس کروا نے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ایف پی سی سی آئی تجارت سے وابستہ خواتین کو نئی منڈیاں تلاش کرنے میں مدد جبکہ شہری خواتین کے ساتھ دیہی ہنرمند خواتین کو بھی یکساں مواقع کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی