زرعی شعبہ کی کارکردگی غیر یقینی ہے، احمد جواد

اتوار 29 جنوری 2017 14:31

اسلام آباد ۔ 29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء)وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی کارکردگی غیر یقینی ہے ۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2014-15ء کے مطابق تکنیکی ایجادات ، جدید زرعی تحقیق سے کم استفادہ ، مارکیٹنگ اور تجارتی رکاوٹوں سمیت پیداوار کی کم قیمت اور کاشت کاری کے روایتی طریقے زرعی شعبہ کے مسائل میں شامل ہیں ۔

جدید زرعی ٹیکنالوجی کے کم استعمال سے زرعی شعبہ کی مجموعی طورپر 40فیصد کے قریب پیداوار ضائع ہوجاتی ہے ۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ کی بحالی کیلئے بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشت کار کو ضروری اطلاعات کی بروقت فراہمی سے پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک موبائل فون کمپنی نے اس حوالے سے اقدامات کئے ہیں لیکن خدمات بھی ملک کے مختلف علاقوں میں دستیاب ہیں جن کو پورے ملک تک بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زرعی پیداوار کے فروغ کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں ، غربت میں کمی ، مداخلت میں رعایت ، بیجوں کے معیار میں بہتری ، مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں پر توجہ دینی ہوگی تاکہ بین الاقوامی سطح کے مسائل کو ختم کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو موسمیاتی مسائل کا سامنا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح میں کمی سے مستقبل میں مزید مسائل پیش آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت زرعی شعبہ کے مسائل کے خاتمہ سے شرح نمو میں اضافہ سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا