کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا

پیر 16 اکتوبر 2006 17:30

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16اکتوبر2006) پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 15.24پوائنٹس کمی ہوئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 10924.55 سے کم ہوکر 10909.31 پوائنٹس رہ گیا ۔ پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس میں 45.70پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 30 انڈیکس 13441.32پوائنٹس سے کم ہوکر 13395.2 پوائنٹس ہوگیا ۔

مندی کی باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 2ارب 22کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے مارکیٹ سرمایہ 30کھرب 18 ارب 52کروڑ ہوگیا جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ کا سرمایہ 30کھرب 16ارب 29 کروڑ روپے تھا ۔ مندی کے باعث پیر کو حصص کے کاروبار میں بھی کمی کا رجحان رہا اور مجموعی طو رپر 319 کمپنیوں کے 6کروڑ 39 لاکھ 40 ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 10کروڑ 44لاکھ 45ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

کاروبار کے لحاظ سے نیشنل بینک 79لاکھ 8سو ‘ بینک الفلاح 52لاکھ 30ہزار ‘آئل اینڈ گیس 36 لاکھ 89ہزار ‘ سعودی پاک بینک 33لاکھ 29ہزار ‘ فیصل بینک 24لاکھ 77ہزار ‘ایم سی بی بینک 24لاکھ 23ہزار حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے لحاظ سے اٹلس بینک کے حصص کے بھاؤ میں 9.55 روپے اور یونائٹیڈ بینک کے حصص میں8 روپے اضافہریکارڈ کیا گیا جبکہ وائتھ پاک کے حصص کے بھاؤ میں 26 روپے اور عارف حبیب سیکورٹیز کے حصص میں11 روپے کمی کے ساتھ نمایاں رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن