کسان تنظیمیں محکمہ زراعت کا حصہ ہیں‘ کسان کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کلیدی کردار ہے‘سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعہ 3 فروری 2017 20:20

کسان تنظیمیں محکمہ زراعت کا حصہ ہیں‘ کسان کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کلیدی کردار ہے‘سیکرٹری زراعت پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں محکمہ زراعت کا حصہ ہیں، کسان کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے ان کا کلیدی کردار ہے۔ کسان کو افلاس اور غربت کی دلدل سے نکالنے کے لئے حکومت پنجاب نے ٹھو س اور جوہری اقدامات کئے ہیں ،کسان کی تقدیر جگانے کا وقت آگیا ہے ۔ وہ انجمن کاشتکاران پنجاب کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کررہے تھے ۔

اس موقع پر انجمن کاشتکاران پنجاب کے صدر رانا افتخار محمد ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال خان قیصرانی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار علی برق اور دیگر بھی موجود تھے۔ سیکرٹری زراعت نے کہاکہ کسان زمین کا سینہ چیر کر ہمارے لئے اجناس پیدا کرتا ہے لیکن یہ کسان جدید وسائل اور سہولتوں سے محروم رہا ہے اور اشرافیہ کسان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہے ۔

(جاری ہے)

بد قسمتی سے اسے اپنی محنت کا معاوضہ نہیں ملتا ، اگر ماضی میں کسان کو جدید ذرائع فراہم کئے جاتے تو ملک میں زرعی انقلاب نمودار ہو تا اور کسان معاشی ترقی کی کئی منازل طے کر لیتا لیکن اب ہم ماضی کے اندھیروں میں رہنے کے بجائے اب روشن مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ ہائی ٹیک سروس سینٹرز کے قیام سے کسان جدید مشینری استعمال کرکے اپنی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرسکے گا ، کسان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت آگیا ہے۔

کسان پیکج میں حکومت نے اپنے وسائل کسان پر لٹا دئیے ہیں، اس کی ادائیگی میں کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی اور ادائیگی کے عمل میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں کسا ن میں کچھ کرنے کی لگن اور تڑپ موجود ہے وہاں ہمارا محکمہ بھی کسان کی بے لوث خدمت کرنے کے جذبہ سے سر شار ہے ،کسان کو جدید اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

کھاد پر سبسڈی سبزانقلاب کی طرف پیش قدمی ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا کسان خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم ہوگا ،انہوں نے کہاکہ کسان کو خوشحال کرکے قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے اور ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔کسی کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، ہر قیمت پر ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ،اجلاس میں کسان نمائندوں نے حکومت پنجاب کی زرعی پالیسی پر اطمینان کااظہار کیا اور مسائل کے حل کے لئے حکومت کی سنجیدہ اور نتیجہ خیرکوشش کی تعریف کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی