تمام بینک معیشت کی ضروریات سمجھتے ہوئے زرعی فنانسنگ پر توجہ مرکوز کریں ، گورنر اسٹیٹ بینک کی ہدایت

یہ ایک موثر کاروباری سرگرمی ہے جس میں نقد رقوم کی بھاری آمد و رفت ہوتی ہے، جی ڈی پی میں اس کا حصہ خاصا ہے اور دیگر شعبوں سے اس کے مضبوط روابط ہیں، اشرف محمود وتھرا

ہفتہ 4 فروری 2017 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ وہ معیشت کی ضروریات کو سمجھیں اور زرعی فنانسنگ پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ یہ ایک موثر کاروباری سرگرمی ہے جس میں نقد رقوم کی بھاری آمد و رفت ہوتی ہے، جی ڈی پی میں اس کا حصہ خاصا ہے اور دیگر شعبوں سے اس کے مضبوط روابط ہیں۔

انہوں نے یہ بات ایگریکلچرل کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی (ACAC) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران، کمرشل بینکوں، تخصیصی بینکوں، مائیکروفنانس اور اسلامی بینکوں کے صدور و ایگزیکٹوز اور وفاقی و صوبائی حکومتوں اور کاشتکاروں کے چیمبرز/تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اپنے کلیدی خطاب میں اشرف وتھرا نے ملک میں زرعی قرضوں کے فروغ کے لیے مرکزی بینک کے سرگرم کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں اسٹیٹ بینک، مالی اداروں کے سہولت کار اور ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے تا کہ ملک میں زرعی قرضوں کی نمو کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے مالی اداروں کو اپنی زرعی قرضوں کی پالیسیاں بہتر بنانے، متحرک افرادی قوت میں اضافے، قرض دینے کے طریقوں کو سادہ بنانے، قرض دینے کی شرحوں کو حقیقت پسندانہ بنانے، عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے تندہی سے کام کرنے اور قرضہ جاتی پورٹ فولیوز (portfolios) کی تعمیر کے لیے دیگر تقاضوں کی تکمیل ، کاشت کاروں کو قرضوں کی بروقت فراہمی اور ملک میں زرعی قرضوں کی ممکنہ طلب سے استفادے پر زور دیا جس سے اب تک فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔

کلیدی خطاب کے بعد ایک بریفنگ دی گئی جس میں زرعی فنانسنگ سے متعلق اہم اظہاریوں (indicators) کے لحاظ سے بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے پسماندہ کاشت کاروں کی مالی خدمات تک رسائی میں بہتری لانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات بھی شامل تھے۔ شرکانے کم مالی خدمات کے حامل صوبوں/علاقوں میں قرضے بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غورو خوض کیا۔

ایگریکلچرل کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی (ACAC) کے اراکین کی جانب سے جو تجاویز دی گئیں ان میں دیگر کے علاوہ، زرعی قرضوں کے فروغ کے لیے بینکوں اور حکومتی محکموں کا اشتراک، کم مالی خدمات کے حامل علاقوں میں زرعی قرضوں کے انفراسٹرکچر میں توسیع، مذہب کے لحاظ سے حساس صارفین کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے شریعت سے ہم آہنگ مصنوعات و خدمات کی تیاری شامل ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 2015-16کے دوران بینکوں نے 598.3 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کیے ، اس کے لیے 600 ارب روپے کے مقررہ مجموعی سالانہ ہدف کا تقریباً 100 فیصد بنتا ہے اوریہ مالی سال 2014-15کے دوران دیے گئے 515.9 ارب روپے کے مقابلے میں 16 فیصد بلند ہے، مزید برآں مالی سال 2016-17کے ابتدائی چھ مہینوں (جولائی تا دسمبر 2016) کے دوران مالی ادارے 301.7 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں جو کہ سال کے لیے مقررہ 700 ارب روپے کے علامتی ہدف کا 43.1 فیصد بنتا ہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد