وفاقی وزیر احسن اقبال کی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ او ریو ایس ایڈ اعلیٰ حکام سے ملاقات

پاکستان امریکہ نالج کو رئیڈار میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،دس ہزار پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں معروف امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جائے گی، ملاقات میں جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے حکومت کی طرف سے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں کامیابی کی کہانی کے طور پر ابھر رہا ہے، احسن اقبال

ہفتہ 4 فروری 2017 18:05

وفاقی وزیر احسن اقبال کی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ او ریو ایس ایڈ اعلیٰ حکام سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے امریکہ میں امریکہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اوریو ایس ایڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباسی جیلانی بھی موجود تھے۔اس ملاقات میں پاکستان امریکہ نالج کو رئیڈار میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت دس ہزار پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں معروف امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان ایشیا میں کامیابی کی کہانی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بہترین ہیومن ریسویس پیدا کرنے کے لئے پر عظم ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاریکی جا رہی ہے ان کا کہا تھا کہ اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی ایز کو تیار کرنا پاکستان کے وڑن 2025 کا ایک اہم عنصر ہے جس سے پاکستان کا شمار دنیا کی پہلی 25 معشیتوں میں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کیا ہے اورپہلے مرحلے میں 18 اعشاریہ 5 بلین روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے امریکہ حکام پر زور دیا کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی ترقی کے لئے بہترین ہیومن ریسورس تیار کیا جا سکے۔امریکی حکام نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ضروری ہوم ورک مکمل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور آیندہ چند ہفتوں میں امریکی حکام کا دورہ متوقع ہے اس موقع پے امریکی حکام کی درخواست پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے تحت توانائی اور انفراسٹکچر بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی .احسن اقبال سالانہ قومی دعائیہ ناشتہ کی تقریب میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں . ممتاز قومی و بین الاقوامی شخصیات اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد