محکمہ لائیواسٹاک کی زیادتیاں حد سے تجاوز کرگئیں , اہلکاروں نے محکمہ کو یرغمال بنادیا متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں نااہل ہوچکے ہیں , محمدایوب رئیسانی،محمد عمر رئیسانی

پیر 6 فروری 2017 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء)بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء)بالاناڑی کے رہنماؤں محمدایوب رئیسانی،محمد عمر رئیسانی،محمدہاشم رئیسانی،پنھل خان رئیسانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ محکمہ لائیواسٹاک کی زیادتیاں حد سے تجاوز کرگئیں ہیں محکمہ لائیواسٹاک کے اہلکاروں نے محکمہ کو یرغمال بنادیا اور متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں نااہل ہوچکے ہیں ان کے اس کوتاہی میں لائیو اسٹاک محکمہ ضلع کچھی کے آفیسران بھی برابر کے شریک کیونکہ بالاناڑی میں محکمہ لائیواسٹاک کے تمام تر فوائداور مراعات سے صرف چند افراد اور محکمے کے ملازمین مستفید ہورہے ہیں عام مالداروں اور زمینداروں کو تو متعلقہ محکمے کے بارے کچھ معلوم نہیں کہ ان کے کیاکام ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیواسٹاک بولان کچھی نے یہاں کے مالداروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے حالانکہ مالداری کا پیشہ محکمہ لائیو اسٹاک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے لیکن بالاناڑی میں لائیواسٹاک کے آفیسران اورملازمین نے محکمہ کو اپنی ذاتی طور پر چلارہے ہیں محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسران اورملازمین لاکھوں روپے تنخواہ اور دیگر مراعات انہی مالداروں کی وجہ سے لے رہے ہیں اس کے علاوہ دیگر اہم موقوں پر مالداروں کی وجہ سے اگرآج لائیو اسٹاک کے محکمہ کی کچھ پہچان ہے تو وہ مالداری کے شعبے کی وجہ سے ہے انہوں نے کہاکہ سبی کے سالانہ میلہ میں بالاناڑی قیمتی نسل کے مشہور جانور وبیل حصہ لیتے ہیں اور محکمہ لائیواسٹاک کے اسٹالوں کو انہی مالداروں کی وجہ سے پذیرائی ہوتی ہے محکمہ لائیواسٹاک کچھی کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں کہ آخر وہ محکمہ سے مراعات ،سہولیات،فنڈز لے رہے ہیں وہ کہاں پر خرچ ہورہے ہیں ان تمام باتوں کے باوجود بھی بالاناڑی ،گاموںکے مالداروں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے انہوں نے وزیرا علیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر لائیواسٹاک،چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنرنصیرآباد سے مطالبہ کیاکہ محکمہ لائیو اسٹاک کچھی کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس