جنوری 2017ء میں سیمنٹ سیکٹر کی مقامی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.78 فیصد معمولی اضافہ

پیر 6 فروری 2017 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء)گزشتہ ماہ جنوری 2017ء میں سیمنٹ سیکٹر کی مقامی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.78 فیصد معمولی اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ برس جنوری 2016ء کے مقابلے میں 2.17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی وجہ ملک کے طول و عرض میں بارشیں اور برف باری ہے۔ مقامی سیمنٹ کی کھپت کم رہنے سے پیداواری استعدادکار بھی کم رہی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری کی رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں مقامی کھپت کی نمو 9.52 فیصد رہی جبکہ برآمدات میں 3.44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے میں ان سات ماہ کے دوران 7.45 فیصد ترقی کی حامل رہی جبکہ اس دوران پیداواری گنجائش کا استعمال 85 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے پی سی ایم اے نے کہا کہ جنوری 2017ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2.722 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس جنوری کے مقابلے میں 0.78 فیصد زیادہ ہے جبکہ برآمدات 0.376 ملین ٹن کمی کا شکار رہی ہیںجو گزشتہ برس جنوری 2016ء کے مقابلے میں 2.71 فیصد کم ہے۔ جنوری 2017ء میں مجموعی فروخت 3.087 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو 0.34 فیصد اضافہ ہے۔جنوری 2017ء میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات گزشتہ برس جنوری 2016ء کی برآمدات 0.174 ملین ٹن سے کم ہوکر 0.166 ملین ٹن تک رہی گئیں جو 4.5 فیصد کم ہے۔

تاہم اس دوران بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات گزشتہ برس کی برآمدات 0.049 ملین ٹن سے بڑھ کر 0.861 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں جو 77 فیصد اضافہ ہے۔ بھارت کو زیادہ تر برآمدات واہگہ سرحد اور جنوبی بحری راستے کی گئی ہیں۔اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے افغانستان کو سیمنٹ کی کم برآمدات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات 10.88 فیصد کمی کا شکار رہی ہیں۔

جولائی2016ء تا جنوری 2017ء تک بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں 79.34 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر بحری راستے سیمنٹ کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔برآمدات میں کمی کی وجوہ ایندھن کی قیمتوں سیمت دیگر پیداواری عناصر کی قیمتوں میں اضافہ ہے اس کے علاوہ ان ممالک کی جانب سے کھڑی کی جانے والی بندشیں بھی بڑا مسئلہ ہے۔ ان میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بھی شامل ہے۔

اس طرح بھارت کی طرف سے درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے امپورٹ پر تقریباً 19 فیصد ٹیرف ہے اور اس میں 3 فیصد ایجوکیشن سیس ہے۔ اس طرح پاکستانی سیمنٹ انڈسٹری ان ملکوں کا مقابلے کرنے میں پیچھے ہے جہاں پیداواری لاگت کم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری حکومتی منصوبوں بمشمول سی پیک پراجیکٹ کی طلب پوری کرنے کے لیے اپنی پیداواری استعداد میں 26.250 ملین ٹن سالانہ اضافہ کرے گی۔

ان حالات میں حکومت کو سیمنٹ پر عائد امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے یا سیمنٹ کی درآمد کی اجازت دینا غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا۔ یہ عمل ایک طرف حکومت کو ریونیو سے محروم کردے گا اور دوسری طرف پوری صنعت کے توسیع منصوبے کو دھچکا پہنچے گا۔گزشتہ چند برسوں میں سیمنٹ انڈسٹری حکومت کو سب سے زیادہ آمدنی فراہم کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے ۔انڈسٹری نے سال 2012-13ء میں جمع کرائے گئے 39 ارب روپے سے دوگنا سے زائد تقریباً 83 ارب روپے سال 2015-16ء میں اس مد میں دیئے تھے۔

گزشتہ وفاقی بجٹ میں حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 400 روپے فی ٹن سے بڑھا کر 1000 روپے فی ٹن کردی اس کے علاوہ 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی نافذ ہے۔ انڈسٹری جون 2016ء تک فی ٹن 2492 روپے ادا کرتی تھی۔ اب سال 2016-17ء سے فی ٹن 3400 روپے ادا کرے گی جو فی بیگ 170 روپے بنتا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ صنعت کی مشکلات کو کم کیا جائے تاکہ ایرانی سیمنٹ کی اسمگلنگ اور انڈر انوائس امپورٹ کو روکا جائے۔ ان اقدامات سے مقامی کھپت میں بھی اضافہ ہوگا۔ مقامی انڈسٹری کے تحفظ کے لیے حکومت امپورٹ ریگولیٹری ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی میں بھی اضافہ کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..