وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اورجاز کے اشتراک سے پہلے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح

منگل 7 فروری 2017 19:19

وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اورجاز کے اشتراک سے پہلے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اور جاز کے اشتراک سے قائم کیے گئے پہلے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح ہو گیا ہے۔ سینٹر کا افتتاح وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، محترمہ انوشہ رحمٰن نے کیا۔ یہ سینٹر پاکستان کی نمبر 1 ڈیجیٹل کمپنی جاز نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ساتھ پبلک طپرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈاور ٹیم اپ کی ذریعہ قائم کیا ہے۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹراسٹارٹ اپس کو مفت ورک اسپیس، انکیوبیشن، ایکسلریشن ط Jazz xlr8 پروگرامطسیڈ فنڈز اور پانچ کروڑ سے زائد موبائل کسٹمرز تک رسائی فراہم کرے گا۔انکیوبیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، انوشہ رحمٰن نے کہا،’’نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا قیام حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کا اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

میں اپنی ٹیم، آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ بورڈ، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر تمام پارٹنرز کی کوششوں کو سراہتی ہوں جنہوں نے اس کو ممکن بنایا۔ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر جوائن کرنے والے تمام اسٹارٹ اپس کے لیے بھی بہترین خواہشات کا اظہار کرتی ہوں کہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر یں کیوں کہ وہی ہمارا مستقبل ہیں اور انشاء اللہ یہ ان کے لیے بہترین سے بہترین ثابت ہوگا۔

ہم پہلے ہی چار مزید انکیوبیشن سینٹروں کے قیام کا اعلا ن کر چکے ہیں جو صوبائی دارالحکومتوں میں قائم کیے جائیں گے اور ان ہی کے ساتھ انوویشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے جو کہ انٹرنیٹ آف تھنگس (IoT)، روبوٹکس (Robotics)اور فنٹیک (Fintech) کے لیے مخصوص ہوگا۔ومپل کام کے مشترکہ بانی اور چیئرمین ایمریٹس اوگی کے فابیلا نے کہا کہ ومپل کام اور جاز پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے خصوصی طور پر سرگرم عمل ہیں اوریہ سینٹر پاکستانی نوجونوں کو اپنی کاروباری امنگوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

پاکستانی عالمی معیشت پراپنا نقش قائم کرنے کے لیے تیار ہیں اور جاز اسے حقیقت بنائے گا۔نیشنل انکیوبیشن سینٹر پہلے سال میں 40 اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار کی اعلی ٰترین سہولت فراہم کرے گا۔یہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ، شورشرابہ سے پاک ماحول، گیمنگ زون، اسٹارٹ اپس کے لیے نصاب تعلیم، بہترین کاروباری رہنما بطور اساتذہ اور عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی انوویشن لیب شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی