چین کا پاکستان سے تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے مزید 24.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ

مسلم اکثریتی والے صوبے سنکیانگ میں شاہراہوں کا جال بچھایا جائے گا ،ہترین سڑکیں تعمیر کی جائیں تاکہ پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان بہتر طریقے سے آمد و رفت ہوسکے، چینی حکومت

منگل 7 فروری 2017 20:57

چین کا پاکستان سے تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے مزید 24.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) چین کو پاکستان سے بہتر طریقے سے جوڑنے کے لیے چینی حکومت نے مزید 24.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کا فیصلہ کرلیا۔چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے مسلم اکثریتی والے صوبے سنکیانگ میں شاہراہوں کا جال بچھانے کے لیے 24.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔واضح رہے کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے ذریعے دیگر ممالک سے چین کا جو صوبہ جڑے گا وہ سنکیانگ ہوگا لہٰذا چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں بہترین سڑکیں تعمیر کی جائیں تاکہ پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان بہتر طریقے سے آمد و رفت ہوسکے۔

مختص کی گئی رقم سنکیانگ میں رواں برس ہی استعمال کی جائے گی جوکہ 2016 کی نسبت 6 گنا زیادہ ہے۔سنکیانگ کے معاشی منصوبہ بندی کے اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ انفرااسٹرکچر کے نئے منصوبوں کی بدولت علاقے میں سیکڑوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

سنکیانگ ڈویلمپنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر ڑینگ چن لن نے بتایا کہ اس خطے میں اس سے قبل اتنے بڑے پیمانے پر کبھی بھی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔

سنکیانگ میں 1.18 ارب ڈالر ریلوے جبکہ 0.7 ارب ڈالر ایوی ایشن کے شعبے میں بھی خرچ کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت سنکیانگ کے 40 فیصد شہر اور قصبے ایسے ہیں جو ہائی وے کے ذریعے منسلک نہیں۔ڑینگ کا کہنا ہے کہ 'ہائی ویز کے بغیر سنکیانگ کا تیل، کوئلہ اور زرعی اجناس بہتر طریقے سے صوبے سے باہر نہیں جاسکتا اور ذرائع نقل و حمل ہموار نہ ہونے کی وجہ سے لاگت بھی کئی گنا بڑھ جائے گی'۔

فی الوقت صرف ایک ہائی وے ایسی ہے جو سنکیانگ کو چین کے دیگر مشرقی حصوں سے جوڑتی ہے اور وہ سڑکیں جو اس وقت چین کے پڑوسی ممالک کو سنکیانگ سے جوڑتی ہیں وہ اس قابل نہیں کہ مستقبل میں ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کا بوجھ برداشت کرسکیں۔ڑینگ کا کہنا ہے کہ بہتر ٹرانسپورٹیشن کے بغیر سلک روڈ اکنامک بیلٹ کے تحت سنکیانگ کا معاشی حب بننا ممکن نہیں لہٰذا سنکیانگ کو اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چینی حکومت اکنامک بیلٹ کے حوالے سے سنکیانگ کو انتہائی اہم تجارتی مرکز تصور کرتی ہے جس کی سرحدیں قازقستان، پاکستان اور منگولیا سے ملتی ہیں۔واضح رہے کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ چینی صدر شی جن پنگ کا 'ایک خطہ ایک سڑک' وڑن کا حصہ ہے جو انہوں نے 2013 میں پیش کیا تھا اور اس کا مقصد قدیم تجارتی راہداری کو بحال کرنا ہے۔اس سلسلے میں چین پاکستان میں بھی چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی