چیئرپرسن ٹیلی نارگروپ کا ٹیلی نار پاکستان کا ایک روزہ دورہ

اعلیٰ انتظامی نمائندوں سے ملاقاتیں،ر کمپنی کے طویل مدتی اہداف کے بارے میں تبادلہ خیال

منگل 7 فروری 2017 21:53

چیئرپرسن ٹیلی نارگروپ کا  ٹیلی نار پاکستان کا ایک روزہ دورہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) ٹیلی نارگروپ کی چیئرپرسن Gunn Waersted نے حال ہی میں ٹیلی نار پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ٹیلی نار پاکستان کے اعلیٰ انتظامی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور کمپنی کے طویل مدتی اہداف کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انوشہ رحمٰن سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں آئی سی ٹی کے شعبے کی غیرمعمولی ترقی اور ٹیلی نار کی پاکستان کے ساتھ طویل مدتی وابستگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر Gunn Waersted نے کہا کہ ’’ٹیلی نار کی پاکستان کے ساتھ وابستگی طویل مدتی بنیادوں پر قائم ہے جس کا اظہار ٹیلی نار کی پاکستان میں اب تک کی جانے والی بھرپور سرمایہ کاری سے کیا جاسکتا ہے جس کی مالیت 2005میں خدمات کے آغاز سے اب تک 3.5ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا عزم معاشرے کو بااختیار بنانا ہے اور ہماری کامیابی اسی عزم سے ماخوذ ہے۔

ہمارے نزدیک مالیاتی خدمات اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات آبادی کے مخصوص حصے کی تعیشات تک ہی محدود نہیں رہنی چاہئیں بلکہ ہر فرد کو ان سہولتوں تک رسائی کا حق حاصل ہے اور اس ویژن کی تکمیل میں ٹیلی نار پاکستان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے ایک بھروسہ مند ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت اور ڈیجیٹل ترقی اور مشترکہ مفادات کے فروغ میں حکومتوںاور کاروباری و دیگر اداروں کے کردار پر زور دیا۔

اپنے دورے کے موقع پر Gunn Waersted نے حال ہی میں گروپ وائڈ ’’ٹرانسفارمیشن ایوارڈ‘‘جیتنے پر ٹیلی نار پاکستان کو سراہتے ہوئے ملک میں سرفہرست ٹیلی کام آپریٹر بن کر ابھرنے اور پسندیدہ ڈیجیٹل لائف اسٹائل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے پر ٹیلی نار پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور مستقبل کے لیے گروپ کی توقعات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب نے کہا کہ ’’ہم Ms. Waerstedکو خوش آمدید کہتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی حیثیت سے نمایاں شناخت قائم کرنے کے سفر کے اعتراف پر ان کا اور گروپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ان کا دورہ ٹیلی نار کی پاکستان میں مستحکم بنیادوں پر سرمایہ کاری اور معاشرے کی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے ٹیلی نار کے متحرک کردار کی ایک اور دلیل ہے۔ پاکستان میں 2005سے خدمات فراہم کرتے ہوئے ہم نے پاکستان کی معیشت اور معاشرے کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں مختلف متعدد طریقوں سے اہمیت رکھتے ہیں۔

ہم ملک کی 84فیصدآبادی کو ٹیلی کام سروسز کی سہولت تک رسائی دینے کے ساتھ ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کی مد میں 2.3ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے ذریعے معیشت میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور صرف 2015کے دوران بلواسطہ اور بلاواسطہ 180,000 سے زائد روزگار کے مواقع مہیا کیے ہیں۔ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کے ساتھ ملک میں ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے بھی ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے نتیجہ خیز اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان اسی پختہ عزم کے ساتھ پاکستانی معاشرے کی خدمت جاری رکھے گی۔ ‘‘ٹیلی نار کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب ہونے کے بعدGunn Waersted نے 14جنوری 2016کو اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ ٹیلی نار گروپ دنیا کے سرفہرست موبائل آپریٹرز میں شامل ہے اوراس وقت یورپ اور ایشیاء کی 13مارکیٹس میں 214 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات