لاہور ‘ایل پی جی سیلرز نے قیمتوں میں 5سے 10روپے تک کمی کردی‘ گھریلو سلنڈر 118 ‘کمرشل سلنڈر 445روپے سستا

بدھ 8 فروری 2017 23:19

لاہور ‘ایل پی جی سیلرز نے قیمتوں میں 5سے 10روپے تک کمی کردی‘ گھریلو سلنڈر 118 ‘کمرشل سلنڈر 445روپے سستا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) لاہور میں ایل پی جی سیلرز نے قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک کمی کردی‘ گھریلو سلنڈر 118 جبکہ کمرشل سلنڈر 445 روپے سستا ہوگیا۔ فی کلوگرام ایل پی جی 95 سے 100 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 445 روپے سستا ہونے کے بعد 4247 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح گھریلو سلنڈر 118 روپے کم ہونے کے بعد 1121 روپے کا ہوگیا ۔ایل پی جی کے کمرشل اور گھریلو صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ہونے سے عام آدمی کی معاشی مشکلات کم ہونگی، ہوٹل انڈسٹری، ایل پی جی ٹرانسپورٹرز اور مسافر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu