بھارت نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز سے سستے داموں کیے گئے روئی کے برآمدی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھارتی روئی برآمد کنندگان کے اس روئیے پر انٹر نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،احسان الحق

جمعہ 10 فروری 2017 18:54

بھارت نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز سے سستے داموں کیے گئے روئی کے برآمدی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کے رجحان کے باعث بیشتر بھارتی روئی برآمد کنندگان نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیکسٹائل ملز سے سستے داموں کیے گئے روئی کے برآمدی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ۔پاکستانی روئی درآمد کنندگان میں تشویش کی لہر جبکہ بعض ٹیکسٹائل ملز مالکان نے انٹر نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن (آئی سی ای) میں اپیل کا فیصلہ کر لیا ۔

چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے دسمبر اور جنوری کے پہلے ہفتے تک مختلف بھارتی روئی برآمد کنندگان سے 73 سے 75 سینٹ فی پائونڈ تک روئی خریداری کے سودے کیے تھے تاہم بھارتی روئی برآمد کنندگان نے روئی کی قیمتوں میں تیزی کے رجحان کے پیش نظر روئی کی ڈیلیوری میں انتہائی سست روی کا مظاہرہ کیا اور چند روز قبل بھارت میں روئی کی قیمتیں 84 سے 85 سینٹ فی پائونڈ تک پہنچنے کے بعد بیشتر بھارتی روئی برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کو روئی کی تقریباً 40 ہزار بیلز کے برآمدی معاہدے غیر اعلانیہ طور پر منسوخ کر دیے جبکہ بعض بھارتی برآمد کنندگان نے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کو 5 سے 6 سینٹ فی پائونڈ مزید لے کر روئی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان فی الحال بھارت سے ان شرائط پر روئی درآمد کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ بعض پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھارتی روئی برآمد کنندگان کے اس روئیے پر انٹر نیشنل کاٹن ایسوسی ایشن (آئی سی ای) میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھارتی روئی برآمد کنندگان کو پاکستان سے کئے گئے روئی برآمدی معاہدوں کی تکمیل پر مجبور کیا جا سکے ۔یاد رہے کہ دو سال قبل بھی بھارتی روئی برآمد کنندگان نے روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث پاکستان کو بڑی تعداد میں روئی برآمدی معاہدے منسوخ کر دیے تھے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..