پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 16.93 پوائنٹس کے اضافے سے 49925.08 پوائنٹس پر بند

جمعہ 10 فروری 2017 20:00

پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 16.93 پوائنٹس کے اضافے سے 49925.08 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 16.93 پوائنٹس کے اضافے سے 49925.08 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 81 کروڑ 46 لاکھ 59 ہزار 121 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں 18 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار 730 حصص کی مندی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 7 ارب 8 کروڑ 44 لاکھ 36 ہزار 251 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 16.93 پوائنٹس کے اضافے سے 49925.08 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 5.61 پوائنٹس کی تیزی سے 26950.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 16.44 پوائنٹس کی مندی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 85.65 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 17.81 پوائنٹس کی مندی سے 20327.06: پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 37.64 پوائنٹس کی تیزی سے 17826.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 24.85 پوائنٹس کی کمی سے 23711.97 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 422 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 168 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 51.92 روپے کے اضافے سے 1129 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیل پاکستان کے حصص کی سودے بھی 26.65 روپے کی تیزی سے 559.67 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم ایکس ڈی اور گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 56 روپے کی مندی سے 1338.90 روپے اور مری گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بھی 49.66 روپے کی کمی سے 949.13 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 65 لاکھ 71 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 18.30 روپے سے شروع ہو کر 18.85 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 1 کروڑ 95 لاکھ 87 ہزار 500 حصص کے سودے 61.24 روپے سے شروع ہو کر 61.65 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 35 کروڑ 48 لاکھ 75 ہزار 930 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 17 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ 62 ہزار 758 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 86 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ 49 ہزار 321 روپے سے کم ہو کر 98 کھرب 81 ارب 65 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار 200 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 13 لاکھ 58 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد