چینی کمپنی ہواوے کی طرف سے نائجیریا کے بے گھر افراد کیلئے خوراک کا عطیہ

عطیے میں چاول کے 2300تھیلے،سویوں،چینی اور خوردنی تیل کے 200کارٹن شامل توقع ہے کہ اس سے متاثرین کی مشکلات کم ہونے میں مدد ملے گی،ایم ڈی ہواوے

ہفتہ 11 فروری 2017 12:22

چینی کمپنی ہواوے کی طرف سے نائجیریا کے بے گھر افراد کیلئے خوراک کا عطیہ
ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے گذشتہ روز بوکو حرام کی دہشتگردی سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے عطیات ارسال کیے،ان میں خوراک اور دیگر اشیاء شامل تھیں،اس سلسلے میں نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میںایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہواوے نے یہ عطیات نائجیریا کی حکومت کے حوالے کیے،ہواوے 15سال سے نائجیریا میں کام کر رہی ہے اور اس نے ہر مرحلے پر یہاں کی مثبت زدہ عوام کی مددکی ہے۔

(جاری ہے)

ہواوے کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ژونگ ہائی ینگ نے کہا کہ ہم نے بوکو حرام کی کارروائیوں سے متاثراور بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے عطیات پیش کیے ہیں اورہمیں توقع ہے کہ اس سے ان کی مشکلات کم ہونے میں مدد ملے گی۔عطیات میں چاول کے 2300تھیلے،سویوں،چینی اور خوردنی تیل کے 200کارٹن بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ2009سے نائجیریا میں ہونے والی شورش سے اب تک بوکو حرام کے حملوں کے باعث23لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،بے گھر ہونیوالے افراد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ