40 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو ،بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری

پیر 13 فروری 2017 12:23

40 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو ،بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) ملک بھر میں40 ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو ،بحالی اور تزئین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے۔ پاکستان ریلویزسبی ،ہرنائی ‘کراچی کینٹ اور رائے ونڈ سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر باقاعدہ کام شروع کر چکا ہے جبکہ ان کے علاوہ سندھ کے 12،پنجاب کے 10،خیبرپختون خوا کے 5اور بلوچستان کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر بہت جلد کام شروع ہو گا۔

ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کے ایم ڈی فرخ تیمور غلزئی کے مطابق رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کو 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فروری 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ پرانی عمارت کی مخدوش حالت کو بہتر بناتے ہوئے سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کے دفاتر کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کی دوسرے مرحلے میں ایک علیحدہ پراجیکٹ کے تحت رائے ونڈ کے ریلوے اسٹیشن پر برقی زینے بھی لگائے جائیں گے۔

نئے ریلوے اسٹیشن پر 70مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ویٹنگ ایریا، سو نمازیوں کے لئے نماز کی جگہ ،ریزرویشن اور انفارمیشن آفس ،ٹک شاپ اور ٹکٹنگ روم کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر 170موٹرسائکلیں ،25ٹیکسیاں اور80کاروں کی پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔موجودہ حکومت نے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔اور اس سلسلہ میں ہر ممکن کو ششیں کی جارہی ہیں۔ریلوے اسٹیشنوں اور ریل گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کا کام کیا جارہا ہے۔جبکہ ریلوے ٹریکس اور پلوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد