ہواوے کی جانب سے فورٹریس اسکوائر مال میں شہریار منور کی فینز سے ملاقات کا اہتمام

پیر 13 فروری 2017 16:24

ہواوے کی جانب سے فورٹریس اسکوائر مال میں شہریار منور کی فینز سے ملاقات کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء) دنیا بھر میں اسمارٹ فونز ڈیوائسز کی وسیع رینج فراہم کرنے والی عالمی سرکردہ ٹیکنالوجی برانڈ ہواوے کی جانب سے گزشتہ روز لاہور کے فورٹریس اسکوائر مال میں پانچ خوش نصیب انعام یافتگان کی پاکستانی شو بز کی مایہ ناز شخصیت شہر یار منور سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا جہاں شہریار منور کے ان فینز نے نہ صرف اپنے پسندیدہ سیلیبریٹی سے بات چیت کی بلکہ تصاویر بھی بنوائیں۔

شہریار منور کی فورٹریس اسکوائر مال میں موجودگی سے دیگر لوگ بھی محظوظ ہوئے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شہریار منورسے آٹو گراف لئے اور ان کے ساتھ سیلفی بھی بنوائیںاور وہاں موجود لوگ خریداری کو بھول کر اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کو امڈ آئے۔

(جاری ہے)

ہواوے اپنے صارفین کو ان کے پسندیدہ اسٹارز سے ملاقات کے مواقع فراہم کرتا رہتا ہے اور ہواوے کے پیج کو لائیک کرکے شہریار منور سے فینز کی حالیہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

شہریار منور کا شمار پاکستان کے نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار،ماڈل اور فلم پروڈیوسر میں کیا جاتا ہے ،شہریار منور کو ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل--’’میرے درد کو جو زبان ملے‘‘ میں اداکاری پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی،ابتدائی طور پر شہریار منور نے ٹی وی پر اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ،تاہم بعد میں وہ اداکاری اور پروڈکشن کی جانب بھی آگئے،آج ان کا شمار پاکستان کی ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے مایہ ناز اسٹار کے طور پر کیا جاتا ہے ،ہواوے Honor 6xکے اشتہار میں بھی شہریار منور نے ان دنوں دھوم مچائی ہوئی ہے ،ڈرامہ غازی،زندگی گلزار ہے ،کہی ان کہی ،نئے سلسلے اور آسمانوں پہ لکھا میں بھی ان کی جاندا ر اداکاری کے سب ہی معترف ہیں ۔

ہواوے پاکستان میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کو غیر معمولی خدمات کی فراہمی کا عزم رکھتی ہے ،پاکستانی اسمارٹ فونز صارفین ہمہ وقت عالمی کنیکٹیویٹی اور انفو ٹینمنٹ چاہتے ہیں اور ہواوے ان کی تمام تر امیدوں پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہے، صارفین ہواوے سے متعلق مزید معلومات اور مواقعوں کیلئے ہواوے فیس بک اور انسٹا گرام پیج کو فالو کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی