غریب ملکوں کو خصوصی تجارتی رعایت دینے کا وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ ورلڈ بینک

بدھ 18 اکتوبر 2006 12:08

جنیوا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) عالمی بینک نے کہا ہے کہ دوحہ ڈویلپمنٹ ایجنڈے پر مذاکرات کی معطلی سے غریب ملکوں کو خصوی تجارتی رعایت دینے کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے اس بارے میں امیر ملکوں کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے صدر پال ولفوٹز نے جنیوا میں پارلیمنٹیرینز فورم سے خطاب میں کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے دوحہ ڈویلپمنٹ ایجنڈے پر مذاکرات معطل ہوئے ہیں مگر اس کے ساتھ 32 غریب ممالک کی تجارتی اشیاء کو امیر ملکوں میں ڈیوٹی فری ایکسس دینے کے معاہدے پر بھی عمل رک گیا ہے جس کا وعدہ ڈبلیو ٹی او کے ہانگ کانگ میں ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا تھا۔

پاکستان سمیت جی 20 گروپ کے ملک اس معاہدے کی مخالفت کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ آزاد تجارت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu