اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بجٹ میں نجی شعبہ کی قابل عمل سفارشات کو شامل کیا جائے گا

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد کی ایف پی سی سی آئی کے وفد سے بات چیت

جمعرات 16 فروری 2017 18:56

اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بجٹ میں نجی شعبہ کی قابل عمل سفارشات کو شامل کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ بجٹ میں نجی شعبہ کی قابل عمل سفارشات کو شامل کیا جائے گا تاکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر میاں شوکت مسعود کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفد میں ایف بی آر کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد ماجد قریشی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سجاد سرور اور چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر محمد ارشادنے کہا کہ موجودہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی سمیت تمام چیمبروں اور دیگر تجارتی تنظیموں سے تعاون کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی چیمبر کے صدر زبیر طفیل کی وجہ سے حکومت اور کاروباری برادری میں فاصلے کم ہوئے ہیں اور مستقبل میں تعاون میں مزید اضافہ ہو گا، کاروباری برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مجبوری نہیں ہوتی سخت قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادا کریں تاکہ ملکی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بجٹ سازی میں نجی شعبہ کی سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد قابل عمل سفارشات کو شامل کیا جائے گا تاکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ نجی شعبہ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد نے سال رواں کا ریونیو ہدف حاصل کرنے میں ایف بی آر کو ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلاتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی حکومت کا ایجنڈا ہے جس کو یقینی بنانے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی