پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند

جمعہ 17 فروری 2017 23:21

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 18 ارب 85 کروڑ 3 لاکھ 39 ہزار 40 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 11 کروڑ 42 ہزار 450 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 ارب 5 کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار 320 حصص کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 161.82 پوائنٹس کی مندی سے 26695.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 64.28 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 518.52 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 0.95 پوائنٹس کے اضافے سے 20272.16 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 131.77 پوائنٹس کی مندی سے 17625.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 11.13 پوائنٹس کی تیزی سے 23500.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 178 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 379 روپے کے اضافے سے 7959 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ملت ٹریکٹرز کے حصص کی سودے بھی 52.63 روپے کی تیزی سے 1105.41 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 204.77 روپے کی مندی سے 4221.23 روپے اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 67.80 روپے کی کمی سے 1288.27 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.83 روپے سے شروع ہو کر 9.99 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 2 کروڑ 50 لاکھ 1 ہزار 500 حصص کے سودے 22.83 روپے سے شروع ہو کر 22.83 روپے پر ہی بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 37 کروڑ 33 لاکھ 3 ہزار 210 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 32 کروڑ 86 لاکھ 51 ہزار 515 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 16 ارب 93 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 473 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 98 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 433 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 12 لاکھ 73 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد