کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 6 لاکھ گانٹھ سے بڑھ گئی،پی سی جی اے

ہفتہ 18 فروری 2017 18:31

کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 6 لاکھ گانٹھ سے بڑھ گئی،پی سی جی اے
ملتان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای) کے مطابق15فروری2017ء تک ملک کی جیننگ فیکٹریوں میں ایک کروڑ6لاکھ 85ہزار254گانٹھ کپاس آئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میںاس سال 9لاکھ98ہزار136گانٹھ اور 10.30فیصدزائد ہے۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 68لاکھ29ہزار312گانٹھ کپاس آئی ہے جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنیوالی کپاس سے 9لاکھ71ہزار940گانٹھ زیادہ ہے۔

پنجاب میں اضافہ کی شرح 16.94فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37لاکھ 85ہزار942گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 26ہزار1965گانٹھ زیادہ ہے۔سندھ میں اضافہ کی شرح0.70فیصد رہی۔15 فروری 2017ء تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے ایک کروڑ 6لاکھ 66ہزار163گانٹھ روئی تیارکی گئی۔

(جاری ہے)

15فروری تک ملک میں 44جننگ فیکٹریاں جننگ اورپریسنگ کررہی تھیں برآمدکنندگان نے رواں سیزن میں دولاکھ دوہزار 356گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی )نے کاٹن سیزن2016-17ء میں کوئی خریداری نہیں کی ہے۔ضلع ملتان میں15 فروری 2017تک2لاکھ 94ہزار482 گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 191,772گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 5لاکھ 79ہزار738گانٹھ کپاس،ضلع مظفرگڑھ میں 326,680گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 382,727گانٹھ کپاس،ضلع ساہیوال میں 211,571گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 264,342گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یارخان میں 1,144,954گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں981,352گانٹھ کپاس،ضلع بہاولنگر میں 1221,615گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑ میں 1,230,041گانٹھ کپاس،ضلع میرپورخاص میں 270,524گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 327,157گانٹھ کپاس،ضلع نوشہروفیروز میں 336,411گانٹھ کپاس،ضلع گھوٹکی میں 301,574گانٹھ کپاس،ضلع سکھر میں 543,442گانٹھ کپاس،ضلع جامشورومیں 112,036گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 227,486گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوںمیں غیرفروخت شدہ سٹاک 760,966گانٹھ کپاس اورروئی موجودہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ